Al-Risala · January 1979 · page 48

عقلیات اسلام

الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۴۸

اسلام کے خلاف جدید شبہات کو ڈھا دینے والی کتاب مذہب اور "علم جدید کا چیلنج " مولانا وحید الدین خاں کی مشہور کتاب ہے۔ "مذہب اور جدید چیلنج جدید چیلنج " اسی کا نظر ثانی کیا ہوا ایڈیشن ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1966 میں اردو میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے بعد عربی اور ترکی زبانوں میں اس کے درجنوں سے اوپر ایڈیشن شائع ہوئے ۔ تمام عالم اسلام میں اس کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ۲۱ فروری ۷۶ کو مولانا وحید الدین خاں طرابلس میں صدر قذافی سے ملے تو لیبی لیڈر نے فوراً کہا : "لقد قرأت كتابك الاسلام یییتحدی میں نے آپ کی کتاب الاسلام تحدی پڑھ لی ہے)۔ الامام الاکبر ڈاکٹر عبدالحلیم محمود (جامعہ ازہر قاہرہ ) ۱۹ نومبر ۱۹۷۷ میں ہندوستان آئے انھوں نے جامعہ ڈابھیل سورت میں تقریر کرتے ہوئے علما سے کہا کہ آپ لوگ الاسلام تحدی کا مطالعہ کیجئے ۔ جس میں اسلام کے خلاف جدید شبہات کا کافی و شافی رد موجود ہے ۔

قاہرہ کے روز نامہ الاہرام نے اس کتاب کے عربی ایڈیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا : ” مصنف کتاب نے اسلام کے مطالعہ کا ایک ایسا علمی انداز اختیار کیا ہے جو بالکل نیا اور انوکھا ہے۔ جدید مادی فکر کے مقابلہ میں دین کو وہ اسی طرز استدلال سے ثابت کرتے ہیں جس سے منکرین مذہب اپنے نظریات کو ثابت کرتے ہیں ۔ ۔ اسلام کے ظہور سے لے کر اب تک چودہ سو سالوں میں اسلام پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اگر تاریخ کو چھانا جائے اور اللہ کی طرف بلانے والی عمدہ کتابوں کو چھلنی سے چھان کر نکالا جائے تو کتاب الاسلام یتحدی بلاشک و شبہ ان میں سے ایک ہوگی ۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مصنف کتاب کے عمل کو قبول فرمائے۔ ان کے دل کو نور سے ، ان کی عقل کو معرفت سے اور ان کی روح کو رضائے محمد سے بھر دے اور ان کے قلم کو ایسی روشنائی عطا کرے جو لکھنے سے کبھی ختم نہ ہو۔ “ قیمت : تیرہ روپے پچاس پیسے مکتبہ الرساله جمیته بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دہلی ۶

‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues

Printed page