Al-Risala · February 1979 · page 13

زندگی کا راز

الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۳

سب سے زیادہ معلوم بات جس کو لوگ سب سے زیادہ کم جانتے ہیں ہر مسافر جانتا ہے کہ ایک ٹرین چھوٹ جائے تو جلد ہی بعد دوسری ٹرین مل جاتی ہے جس سے وہ اپنا سفر جاری رکھ سکے یہ پلیٹ فارم کا سبق ہے۔ مگر اکثر لوگ اس معلوم سبق کو اس وقت بھول جاتے ہیں جب کہ زندگی کی دوڑ میں ایک موقع ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہو۔ اپنی غلطی کی قیمت آدمی کو خود ادا کرنی پڑتی ہے۔ مگر آدمی غلطی کرنے کے بعد ہمیشہ کسی دوسرے کو تلاش کرنے لگتا ہے جو اس کی طرف سے اس کی غلطی کی قیمت ادا کر دے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues

Printed page