جھگڑے سے ہٹ کر اپنی تعمیر کیجئے
الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۷
جھگڑے سے ہٹ کر اپنی تعمیر کیجئے
بے وقوف کسان نے مینڈ کے جھگڑے کو مینڈ پر طے کرنے کی کوشش کی۔ جس کا نتیجہ صرف یہ ہوا کہ بے شمار نئے جھگڑے کھڑے ہوگئے۔ اور پہلا جھگڑا بھی طے نہ ہوا۔
عقلمند کسان کو اپنے پڑوسی سے مینڈ کا جھگڑا پیش آیا تو اس نے مینڈ کو چھوڑ دیا۔ وہ اس کوشش میں لگ گیا کہ اپنے بقیہ کھیتوں اور باغوں کو ترقی دے۔ اس طریق کار کا شاندار نتیجہ برآمد ہوا۔ بالآخر اس نے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی مینڈ حاصل کرلی بلکہ اس قابل ہوگیا کہ پہلے سے بھی زیادہ بڑی جائیداد اپنے لئے خرید لے۔
ناکافی تیاری کے ساتھ کیا ہوا اقدام ۔
مسئلہ کو پہلے سے زیادہ سنگین بنا دیتا ہے شیر اپنی فطرت کے اعتبار سے انسان خور نہیں ہوتا۔ کسی شیر کو انسان خور بنانے والے اکثر وہ غیر ماہر شکاری ہوتے ہیں جو شیر پر گولی چلانے میں مگر ان کی گولی صحیح نشانہ پر پڑنے کے بجائے اچٹتی ہوئی نکل جاتی ہے۔ اس قسم کا شیر انسان دشمن ہو جاتا ہے۔ وہ جہاں کہیں انسانی شکل کو دیکھتا ہے، اس پر حملہ کر کے اسے کھا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ اپنے حریف پر ایسے اقدامات کریں جو ناکافی تیاری کی وجہ سے فیصلہ کن نہ بن سکیں تو اس قسم کا ہر اقدام آپ کے حریف کو پہلے سے زیادہ مشتعل کر کے آپ کے مسئلہ کو اور زیادہ سنگین بنا دے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues