جھگڑے سے ہٹ کر اپنی تعمیر کیجئے
الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۱۸
لڑائی جھگڑائی کا نام سیاست نہیں ابو فراس حمدانی عباسی دور کا شاعر ہے۔ وہ اپنے ایک قصیدہ میں کہتا ہے: إِذَا مَا أَرْسَلَ الأَمَرَاءَ جَيْشَاً إِلَى الأَعْدَاءِ أَرْسَلْنَا الكِتَابَا یعنی ہماری دھاک کا یہ عالم ہے کہ جہاں دوسرے امراء کو مقابلہ کرنے کے لئے لشکر بھیجنا پڑتا ہے وہاں ہم صرف خط بھیج دیتے ہیں اور وہی فیصلہ کرنے کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔
شاعر نے ایک شعر میں سیاست کا راز بتا دیا ہے۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ حریف سے براہ راست لڑائی چھیڑ دی جائے۔ سیاست یہ ہے کہ اپنے آپ کو اتنا طاقت ور اور مستحکم بنایا جائے کہ جب ضرورت پڑے تو ایک تحریری وارننگ بھیج دینا معاملہ کو ختم کرنے کے لئے کافی ہو۔ آپ لکڑی کو توڑیں تو وہ دو ٹکڑے ہو جائے گی مگر زندہ چیزوں کے لئے شکست کا کوئی سوال نہیں۔ ایک زندہ امیبا ( AMOEBA ) جب ٹوٹتا ہے تو وہ دو زندہ امیبا بن جاتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues