باہمی جنگ میں دونوں فریق سے الگ رہو
الرسالہ، جنوری ۱۹۷۹، صفحہ ۶
باہمی جنگ میں دونوں فریق سے الگ رہو
وائل بن حجر رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ علی بن ابی طالب رضہ اور امیر معاویہ رضہ کے درمیان خون عثمان کے مسئلہ پر جنگ ہوئی تو امیر معاویہ رضہ نے وائل بن حجر رضہ کو بلایا اور کہا کہ تم اس معاملہ میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیتے۔ انھوں نے عذر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ فتنے تمھاری طرف آگئے جو اندھیری رات کے ٹکڑے کی طرح ہیں‘، میں نے پوچھا کہ ہم اس وقت کیا کریں۔ آپ نے فرمایا : اے وائل! اسلام میں جب دو تلواریں چلیں تو تم دونوں تلواروں سے الگ رہنا (یا وائل اذا اختلفت سیفان فی الاسلام فاعتزلھما، طبرانی)
حاكم کے ذمہ دوسروں کی اصلاح، غیر حاكم کے ذمہ اپنی اصلاح بیہقی نے سائب بن یزید رضہ کے واسطے سے نقل کیا ہے کہ عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: میرے لئے کیا یہ بہتر ہے کہ اللہ کے معاملہ میں ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروانہ کروں یا اپنی ذات پر متوجہ رہوں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص مسلمانوں کے اجتماعی معاملہ کا ذمہ دار مقرر کیا جائے، وہ اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کرے۔ اور جو شخص صاحب امر نہ ہو وہ اپنی ذات پر متوجہ رہے اور اپنے والی کی نصیحت کرے (اما من ولي من امر المسلمين شيئا فلا يخاف في الله لومة لائم ۔ ومن كان خلوا فليقبل على نفسه ولینصح لولى امره كنز العمال جلد ۳)
انفرادی شکایتوں کو ہر حال میں برداشت کرنا
واثلہ بن اسقع رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ اسلام کے ارادہ سے اپنے گھر سے نکلے اور مدینہ پہنچے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز پڑھارہے تھے۔ وہ نماز میں آخری صف میں شامل ہوگئے۔ نماز کے بعد انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی۔ کلمہ توحید کے اقرار کے علاوہ آپ نے ان سے حسب ذیل چیزوں کے لئے بیعت لی: تمھارے اوپر اطاعت لازم ہوگی تنگ دستی میں بھی اور آسائش میں بھی۔ پسندیدگی میں بھی اور ناگواری میں بھی۔ اور خواہ تمھارے اوپر دوسروں کو ترجیح دی جائے (عليك الطاعة في عسرك ويسرك، ومنشطك ومکرھک، واثرة عليك ، كنز العمال جلد ۸)
اجتماعی امور میں امیر کی مکمل اطاعت
بیہقی نے عبد اللہ بن یزید سے اور حاکم نے عبد اللہ بن بریدہ سے روایت کیا ہے۔ غزوہ ذات السلاسل میں رسول اللہ
‹ Previous page Next page › Contents of January 1979 All issues