عقل سے کام لیجیۓ نہ کہ جذبات سے
الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۲۴
عقل سے کام لیجیۓ نہ کہ جذبات سے
کسی شخص یا گروہ کی کامیابی کا راز کیا ہے۔ ایک لفظ میں یہ کہ : وہ انتہائی جذباتی مواقع پر انتہائی عقلی فیصلے کر سکے۔ اسی کو صبر کہتے ہیں۔ زندگی ایک مسلسل امتحان ہے جس میں بار بار ایسے مواقع آتے ہیں کہ آدمی جذبات سے مغلوب ہو جائے، وہ متاثر ذہن کے تحت کارروائی کرنے لگے۔ ایسے مواقع پر اپنے عقل وہوش کو باقی رکھنا اور واقعات سے الگ ہو کر واقعات کے بارے میں فیصلہ کرنا قرآن کی اصطلاح میں صبر ہے اور یہی کسی کی کامیابی کی واحد یقینی ضمانت ہے۔ ۔ ولکم النصر ما صبرتم وہ انھیں کھلاڑیوں کی بی ٹیم ہوگی Second Eleven Mr T. A. Pai, ex-Cabinet Minister, when asked to comment on the "no-change" in the style of functioning and the poor perform- ance of the Government, is said to have re- marked: "Why should anyone have expected anything better from them? They are only our B team."
The Illustrated Weekly of India May 14, 1978 مسٹر ٹی۔ اے ۔ پائی اندرا حکومت میں وزیر کا بینہ تھے ۔ ان سے موجودہ جنتا حکومت کے بارے میں پوچھا گیا کہ سرکاری مشین کی سست رفتاری اور اس کا طریقہ جو پہلے تھا وہی اب بھی کیوں ہے۔ حکمراں پارٹی کی تبدیلی کے باوجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مسٹر پائی نے جواب دیا " لوگوں نے موجودہ حکومت سے کسی بہتر چیز کی توقع کیوں کر لی تھی ۔ وہ آخر ہماری ہی " بی ٹیم ، ، تو ہیں۔ اس میں ان مسلمانوں کے لئے بھی سبق ہے جو ایک ملکی پارٹی کو ہٹا کر دوسری ملکی پارٹی کو برسر اقتدار لانے میں ملت کے مستقبل کا سیاسی خواب دیکھا کرتے ہیں۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک کو ہٹا کر جس دوسرے کو وہ اوپر لائیں گے ، وہ بھی پہلے کھلاڑیوں ہی کی بی ٹیم ، ہوگی۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues