Al-Risala · February 1979 · page 28

مقابلہ کی سیاست ترک کر کے

الرسالہ، فروری ۱۹۷۹، صفحہ ۲۸

حقیقی واقعہ صرف حقیقی عمل کے ذریعہ وجود میں آتا ہے آپ کے کمرہ کی دیوار پر جو کیلنڈر ہے، اس پر ۱۹۱۹ء کا سنہ لکھا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ کیلنڈر کے اوپر ۲۰۲۰ء کا سنہ لکھا ہوا نظر آئے تو اس کے لئے آپ کو پوری ایک صدی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ایک خود ساختہ کیلنڈر پر آپ جو منہ میںہ چاہیں اپنے ہاتھ سے لکھ لیں۔ مگر وہ کیلنڈر جو دنیا کے نزدیک بھی کیلنڈر ہو، اس پر ۲۰۲۰ء کا ہندسہ دیکھنے کے لئے سو سالہ انتظار کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

اس دنیا میں کیلنڈر کے لئے جو قانون ہے، وہی ملی تعمیر کا بھی قانون ہے، نعروں اور جوشیلی تقریروں میں ملت کا مستقبل دیکھنا ہو تو کسی بھی صبح و شام لفظوں کا سیلاب بہا کر اس قسم کا ایک خیالی محل کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ مگر حقیقی مستقبل کی تعمیر طویل جد وجہد کے بغیر ممکن نہیں۔ محرومی اُس وقت محرومی ہے جب کہ وہ آدمی کے اندر تلخی اور مایوسی پیدا کرے۔ مگر محرومی اس وقت ترقی کا زینہ بن جاتی ہے جب کہ وہ آدمی کی دبی ہوئی قوتوں کو جگانے والی ثابت ہو

‹ Previous page Next page › Contents of February 1979 All issues

Printed page