ایک اپیل
الرسالہ، جون ۱۹۸۰، صفحہ ۴۵
ایک اپیل
اسلامی مرکز ایک خالص تعمیری اور دعوتی ادارہ ہے۔ اس کی تجویز اولا ہفت روزہ الجمعیۃ ، ۲۷ نومبر ۱۹۷۰ میں پیش کی گئی تھی۔ اس کے بعد متعدد عرب جرائد نے اس مفصل تعارفی مضامین شائع کئے (مثلاً الاسبوع الثقافی ، طرابلس ، ۸ اکتوبر ۱۹۷۱ ، المختار الاسلامی ، قاہرہ نومبر ۱۹۷۱) بیروت اور قاہرہ سے "نحو بعث اسلامی" کے نام سے ۳۲ صفحات پر مشتمل عربی زبان میں ایک تعارف فی کتابچہ چھپا جو اب تک سات بار شائع ہو چکا ہے اور عالم اسلام میں پھیلا ہے ۔ 1976میں ایک باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ کی حیثیت سے اسلامی مرکز کا قیام عمل میں آیا الرساله اسی اسلامی مرکز کا ترجمان ہے۔ اس کا پہلا شمارہ اکتوبر1976 میں نکلا تھا۔ اس مدت میں اللہ نے اس کو غیر معمولی مقبولیت عطا فرمائی۔ اب الرساله محض ایک پر چہ نہیں ، اب وہ ایک تحریک بن چکا ہے۔ الرسالہ آج نصف ہندوستان کے مختلف حصوں میں مسلسل پڑھا جا رہا ہے بلکہ ہندوستان کے علاوہ ڈیڑھ درجن بیرونی ملکوں میں بھی اس کی آواز پہنچ رہی ہے۔ عربی زبان میں بھی اس کے مضامین ترجمہ ہو کر شائع ہو رہے ہیں۔
اسلامی مرکز کی یہ تحریک ، الرسالہ اور اس کی مختلف مطبوعات کے ذریعے، اب ایسے مرحلہ میں پہنچ چکی ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اس کو مزید مستحکم اور منظم بنایا جائے اور اسلامی مرکز کے بقیہ منصوبے زیر عمل لائے جائیں۔ اس نئے مرحلہ کے آغاز کے لئے ہم کو سب سے پہلے جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک عمارت ہے۔ دہلی میں اسلامی مرکز کی اپنی عمارت ہو جائے تو یہ تحریک زیادہ مستحکم بنیادوں پر قائم ہو جائے گی اور اس مشن کے تحت دوسرے عملی پروگرام شروع کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ الرسالہ کے ایک ہمدرد نے دہلی میں اس مقصد کے لئے ایک زمین دینے کی پیش کش کی ہے۔ یہاں تعمیرات کر کے اسلامی مرکز کی اپنی عمارت قائم کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں ہم ایک تعمیر فنڈ" کھول رہے ہیں اور الرسالہ کے مشن سے دل چسپی رکھنے والوں سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس فنڈ میں ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے سکتا ہے۔ اسلامی مرکز، دفتر الرساله ، جمعیتہ بلڈنگ ، قاسم جان اسٹریٹ ، دہلی ۶ (انڈیا)
‹ Previous page Next page › Contents of June 1980 All issues