Al-Risala · September 1980 · page 38

سب کچھ کر کے بھی یہی سمجھنا کہ کچھ نہیں کیا

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۰، صفحہ ۳۸

آتے تو ہم آپ کے لئے کھڑے نہ ہوتے۔ کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ آپ اس کو پسند نہیں کرتے تھے (مسلم) ضرورت سے زیادہ چیزوں کے عادی نہ بنو عبداللہ بن شریک اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں، علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لئے فالودہ لایا گیا اور ان کے سامنے رکھ دیا گیا۔ آپ نے فرمایا: تو بڑی اچھی خوشبو والا ہے۔ تیرا رنگ بھی اچھا ہے۔ اور تیرا ذائقہ بھی اچھا۔ مگر میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ میں اپنے آپ کو اس چیز کا عادی بناؤں جس کا عادی میں نہیں ہوں (ولکن اکرہ ان اعو د نفسی عالم تعتاد ه، حلیۃ الاولیاء جلد ا صفحہ ٨١)

فخر کی نفسیات میں مبتلا ہونے والا خدا کی رحمت سے دور ہو جاتا ہے ابونعیم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے ایک بار ایک نیا کرتا پہنا۔ میں اس کو دیکھتی تھی اور خوش ہوتی تھی۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہی ہو ۔ اللہ تمھاری طرف دیکھنے والا نہیں (ما تنظرون، ان الله ليس بنظر اليث) میں نے کہا کیوں ۔ فرمایا کیا تم کو معلوم نہیں کہ بندے کے اندر جب دنیا کی زینت سے احساس فخر پیدا ہوتا ہے تو اس کا رب اس سے ناراض ہو جاتا ہے جب تک کہ وہ بندہ اس زینت کو چھوڑ نہ دے۔ عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے اس کرتے کو اتارا اور اس کو صدقہ کر دیا۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید تمھارا یہ صدقہ تمھارے لئے کفارہ بن جائے (عسی ذالک ان يكفر عنك، عقبة اما ديار جلدا) غصہ پر قابو رکھنا سب سے بڑی بہادری ہے عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پہلوان کس کو سمجھتے ہو۔ دین نے کہا، وہ شخص جو لوگوں کو کشتی میں پچھاڑ دے۔ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے (ولکنہ الذي يملك نفسه عند الغضب (مسلم)

سب کچھ کر کے بھی یہی سمجھنا کہ کچھ نہیں کیا

عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر مغیرہ بن شعبہ رہنا کے مجوسی غلام ابولو لو نے قاتلانہ حملہ کیا۔ مسلسل خون بہہ رہا تھا۔ آپ نے دودھ منگا کر پیا تو دودھ کی سلیدی زخموں کے راستہ سے بہہ پڑی ۔ آپ نے فرمایا: واللہ لو ان فی طلاع الارض ذهبا لافتدیت به من عذاب الله من قبل ان اراه (خدا کی قسم اگر میرے پاس زمین کے برابر سونا ہو تو میں اللہ کے عذاب سے بچنے کے لئے اسے فدیہ دے دیتا قبل اس کے کہ میں اسے دیکھوں)۔ عبداللہ بن عباس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعا کر کہ اللہ آپ کے ذریعہ لوگوں کو اور مسلمانوں کو طاقت دے جب کہ مسلمان

‹ Previous page Next page › Contents of September 1980 All issues

Printed page