عمل کے درجے ہیں
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۰، صفحہ ۵
آدمی کے جسم سے نکلتا ہے۔ یقیناً اللہ کے یہاں اس کا ثواب ہے ۔ مگر اللہ کا ایک بندہ جب اللہ کی راہ میں برسہا برس تک مشقتیں اٹھاتے ہوئے اپنے خون کو خشک کرتا ہے تو اس کا ثواب اور بھی زیادہ ہے ۔ ظالموں کا ایک گروہ آدمی کے جان و مال پر حملہ کرتا ہے اور وہ اس کے دفاع میں اپنے جسم کو زخموںی کر لیتا ہے یا شہید ہو جاتا ہے تو اس خون بہانے کا بھی ثواب ہے۔ مگر جب اللہ کا ایک بندہ یہ سوچ کر تڑپ اٹھتا ہے کہ لوگ جہنم کی طرف چلے جا ے ہیں اور لوگوں کو جہنم سے بچانے کی جدوجہد میں وہ اپنے جسم کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ دیتا ہے تو یہ اتنا بڑا عمل ہوتا ہے کہ اس کی بڑائی کو ناپنے کے لئے سارے گزرے چھوٹے ہو جاتے ہیں اور اس کو تولنے کے لئے سارے ترازو ناکافی ثابت ہوتے ہیں۔
یہی معاملہ ”نشان“ کا بھی ہے۔ ایک نشان یہ ہے کہ ایک جنگ پیش آئی، رہ آدمی اس میں کود پڑا اور لڑائی کے نتیجہ میں اس کے جسم پر کٹنے یا زخم لگنے کا کوئی مستقل نشان پڑ گیا۔ یا ایک شخص اللہ کی عبادت میں مصروف ہوتا ہے اور سجدہ کی کثرت سے اس کی پیشانی پر نشان پڑ جاتا ہے۔ یقیناً ایسے نشانات کا بھی خدا کے یہاں ثواب ہے۔ مگر ایک شخص وہ ہے جو دیکھتا ہے کہ خدا کی دنیا میں بے شمار ہنگامے جاری ہیں لیکن خدا کے دین کی گواہی نہیں دی جا رہی ہے۔ وہ بیتابانہ خدا کا گواہ بن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کے دوست اور رشتہ دار اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، اس کے فائدوں اور مصلحتوں کا ڈھانچہ درہم برہم ہو جاتا ہے۔ اس کو بے عزت کیا جاتا ہے، اس کو زخم پہنچائے جاتے ہیں، اس کی معاشیات کو اجاڑا جاتا ہے۔ اذیتوں پر صبر کرتے کرتے اس کا سینہ چھلنی ہو جاتا ہے۔ اس کا سکون غارت ہو جاتا ہے۔ اس کے حوصلوں اور تمناؤں کی دنیا ویران ہو جاتی ہے۔ وہ جیتے جی قبر میں دفن ہو جاتا ہے۔ پھر بھی وہ اللہ کے راستہ کو نہیں چھوڑتا، پھر بھی وہ اللہ کی گواہی کے مقام سے نہیں ہٹتا۔
ایسے شخص پر بھی ”نشانات“ پڑتے ہیں۔ اس کی جوانی قبل از وقت بڑھاپے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کا ستا دایپ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ جاتا ہے۔ اس کا پھول سا چہرہ گرد و غبار میں اٹ جاتا ہے اس کی آنکھیں آنسو بہاتے بہاتے بے رونق ہو جاتی ہیں۔ وہ دنیا پرستوں کی نظر میں ایک برباد شدہ انسان کی تصویر بن کر رہ جاتا ہے۔ یہ زخم اور یہ نشانات مذکورہ زخم اور نشانات سے مختلف ہوتے ہیں، بہت سے لوگوں
‹ Previous page Next page › Contents of October 1980 All issues