Al-Risala · October 1980 · page 4

عمل کے درجے ہیں

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۰، صفحہ ۴

عمل کے درجے ہیں

ابو امامہ صدی بن عجلان الباہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک دو قطروں اور دو نشانات سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں۔ آنسو کا قط جو اللہ کے ڈر سے نکلا ہو اور خون کا قطرہ جو اللہ کی راہ میں بہے۔ اور دو نشانات میں سے ایک نشان وہ ہے جو اللہ کی راہ میں لگے اور دوسرا نشان وہ ہے جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کی ادائیگی میں چمڑا ہو (لیس شیئی احبّ الی اللہ تعالیٰ من قطر تینِ وَاثرین - قطرةُ دُ موع من خشيةِ اللہ وقطرةُ دَمٍ تُهراقُ في سبيلِ اللہ - دَامَتَا الا شُوَانِ فائترُفي سبيلِ اللہ تعالیٰ وَاثرُ في فريضةٍ من فرائض اللہ تعالیٰ ، رواه الترمذي) ہر عمل کے درجے ہوتے ہیں۔ آدمی کسی عمل میں جتنا زیادہ اپنے آپ کو شامل کرے ، اس کو کرنے کے لئے اسے جتنا زیادہ مشقت برداشت کرنی پڑے اتنے ہی اس عمل کا درجہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ رہ کوئی عمل محض اپنے ظاہر کے اعتبار سے خدا کے یہاں درجہ والا نہیں بنتا بلکہ اس نفسیاتی حالت کے اعتبار سے بنتا ہے جس کے تحت کسی نے اس عمل کو انجام دیا ہے۔ اسی لئے حدیث میں آیا ہے کہ انسان کے عمل کی نیکی بڑھتی ہے۔ یہاں تک کہ دس گنا سے سات سو گنا تک پہنچ جاتی ہے (كلّ عملِ ابن آدمَ يُضاعَفُ الحسنةَ بعشرُ أمثالها الى سبعمائة ضعف، مسلم)

یہی معاملہ مذکورہ چیزوں کا بھی ہے ۔ خواہ آنسو یا خون کا قطرہ ہو یا کوئی عبادتی نشان، اس کے بھی درجات ہیں۔ اور درجات کے لحاظ سے ان کا ثواب بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ایک آنسو وہ ہے جو جلسۂ عام میں کسی کی آنکھ سے نکلتا ہے۔ یقیناً اس کا بھی ثواب ہے ، مگر وہ آنسو جو تنہائی میں اللہ کو یاد کر کے آنکھوں سے ٹپک پڑے اس کا درجہ اور بھی زیادہ ہے۔ ایک آنسو وہ ہے جو مشکلات و مصائب کے وقت نکلتا ہے۔ اس پر بھی آدمی کو ثواب ملے گا مگر اس آنسو کا درجہ اور بھی زیادہ بڑا ہے جو کامیابیوں کو دیکھ کر رازق حقیقی کے لئے نکل پڑے ۔ ایک آنسو وہ ہے جو اپنے مسائل و معاملات کو سوچ کر نکلتا ہے۔ اس کا بھی ثواب ہے۔ مگر ان آنسوؤں کے درجہ کا کون اندازہ کر سکتا ہے جو اللہ کی دنیا میں اللہ کی رگڑی کو دیکھ کر ایک بندہ کی آنکھ سے بہہ پڑتے ہیں۔

یہی معاملہ " خون " کا ہے۔ ایک خون کا قطرہ وہ ہے جو فوری مقابلہ کے وقت چوٹ کھا کر

‹ Previous page Next page › Contents of October 1980 All issues

Printed page