شماره ۳۹
الرسالہ، فروری ۱۹۸۰، صفحہ ۲
تعلق صرف اس کے جزئی آداب سے نہیں ہے۔ اس سے پہلے اس کا تعلق نماز کے مقصد اور اس کے بنیادی پہلوؤں سے ہے۔ نماز کے جزئی آداب بلاشبہ فقہ کی کتابوں ہی میں ملیں گے۔ مگر جہاں تک نماز کے اساسی امور کا تعلق ہے وہ مکمل طور پر قرآن میں موجود ہیں اور قرآن کے تتبع سے واضح طور پر ان کو معلوم کیا جاسکتا ہے، اس ذہن کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک آدمی نماز میں جزئی آداب کا اہتمام تو خوب کرے گا۔ مگر نماز کے جو بنیادی اور مقصدی پہلو ہیں ان کی طرف سے غافل رہے گا۔ کیوں کہ وہ ان کو نماز کے "مسائل" نہیں سمجھتا۔ یہاں اس سے متعلق قرآن کے کچھ حوالے نقل کئے جاتے ہیں :
ہر نماز کا ایک وقت ہے اور اس کی ادائیگی میں وقت کی پابندی ضروری ہے ان الصلوٰة كانت علی المومنين کتاباً موقوتاً، نساء ۱۰۳ جب نماز پڑھی جائے تو صاف پاک ہو کر پڑھی جائے اذا قمتم الی الصلوٰة فاغسلوا مائدہ ۶ نماز کے وقت اپنے ماحول سے الگ کر کے اللہ کی طرف متوجہ ہونا واذکر اسم ربک وتبتل اليه تبتيلا مزمل ۸ نماز اس طرح پڑھی جائے کہ آدمی کا شعور اس کے ساتھ جڑا ہوا ہو لا تقربوا الصلوٰة وأنتم سکاری نساء ۴۳ نماز آدمی کے اوپر نگراں بن جائے جو اس کو برے کاموں سے روکے إن الصلوٰة تنهی عن الفحشاء والمنکر عنکبوت ۴۵ نماز آدمی کو اللہ کی یاد کرنے والا بناتی ہے اقیم الصلوٰة لذکری طہ ۱۴ نماز کے وقت آدمی کے اوپر پستی کی حالت طاری ہونا چاہیے ۔ الذین هم فی صلاتهم خاشعون مومنون ۲ جب نماز کا وقت آ جائے تو کام چھوڑ کر نماز کی طرف دوڑنا چاہئے ۔ فاسعوا الی ذکر اللہ جمعہ ۹ نماز نمازیوں کے لئے ایک ہو کر رہنے کی تربیت ہے واركعوا مع الراکعین بقره ۴۳ نماز ایک واسطہ ہے جس کے ذریعہ آدمی خدا کی مدد کا طالب ہوتا ہے ۔ استعينوا بالصبر والصلوٰة بقره ۱۵۳ نماز میں مشغول ہو کر آدمی کو خدا کی نزدیکی کا تجربہ ہوتا ہے ۔ و اسجد و اقترب علق ۱۹ نماز جاہلی طریقوں کو چھوڑ دینے کا سبق دیتی ہے ۔ اصلاتك تأمرك ان نترك ما يعبد آباؤنا هود ۸۷ نماز آدمی کے اوپر اس طرح چھائے کہ وہ اس کی پہچان بن جائے ۔ سيماهم فی وجوہهم من اثر السجود فتح ۴۲ نماز آدمی کے لئے اس کی تنہائیوں کی ساتھی ہے ۔ و الذین يبيتون لربهم سجداً و قياما فرقان ۶۴ نماز ہر آدمی پر ساری عمر کے لئے فرض ہے هم علی صلاتهم دائمون معارج ۲۳ نماز حفاظت کی چیز ہے جس طرح مال حفاظت کی چیز ہے ۔ حافظوا علی الصلوات بقره ۲۳۸ نماز کا مطلب خوف آخرت کی وجہ سے خدا کے سامنے گر پڑنا ہے ۔ ساجداً وقائماً يحذر الآخرة زمر ۹ نماز میں آدمی کو عاجز بندہ کی طرح کھڑا ہونا چاہئے ۔ قوموا للہ قانتين بقره ۲۳۸
‹ Previous page Next page › Contents of February 1980 All issues