Al-Risala · December 1980 · page 3

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۰، صفحہ ۳

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۰، صفحہ ۳

سعودی عرب کے ایک ذمہ دار وفد نے، 1980 کے آغاز میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

انھوں نے ملک کے مختلف اسلامی اداروں کا پیشم خود معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں وفد کے ارکان ۲۱ فروری 1980 کو دفتر الرسالہ (دہلی) میں بھی آئے اور الرسالہ اور اسلامی مرکز کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں اور اس کے پروگرام کی بابت تبادلہ خیال کیا۔ واپسی کے بعد وفد کے ایک رکن ڈاکٹر عبد العلیم غویس (استاد جامعہ الامام محمد بن سعود، الاسلامیہ، ریاض) نے مشاہدات سفر قلم بند کئے۔ یہ روداد ریاض کے مشہور ماہوار مجلہ الفيصل میں شائع ہوئی ہے۔ یہاں اسلامی مرکز دہلی) سے متعلق روداد کے حصہ کا ترجمہ مطبوعہ محرم 1401ھ) اور اس کا ترجمہ دیا جارہا ہے۔

اسلامی مرکز (برائے تحقیق و دعوت کا قیام اس لئے ہوا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو عصری اسلوب میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے تعلیم یافتہ طبقہ کے سامنے لایا جائے۔ یہ اسلامی منصوبہ استاذ وحید الدین خاں کی سالہا سال کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو کہ برصغیر ہند کے مشہور محقق اور اسلامی مفکر ہیں۔ ان کی کتابوں کو عرب دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ان کی ایک کتاب الاسلام یتحدی مذہب اور جدید چیلنج) مصر کی جامعہ ازہر اور لیبیا کی جامعہ طرابلس میں درسی نصاب کے طور پر داخل ہے۔ اسلامی مرکز (دہلی) نے اپنے اشاعتی منصوبہ کو الرسالہ کے اجراء سے شروع کیا ہے۔ اس اردو ماہنامہ میں اسلام اور عہد حاضر کے مسائل کے بارے میں اہم مضامین شائع ہورہے ہیں۔ ماہنامہ الرسالہ کے منتخب مقالات کو عربی زبان میں علیحدہ کتابی صورت میں شائع کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔ الرسالہ کے مضامین کے یہ عربی ترجمے بیک وقت بیروت سے بعنوان الاسلام بلعصر الحديث اور قاہرہ سے نحو بعث اسلامی کے سلسلے کے تحت شائع کئے جارہے ہیں۔

اسلامی مرکز (دہلی) کے منصوبوں میں سے یہ ہے کہ اسلام کے بارے میں رسائل اور کتابیں جدید عربی اسلوب میں) شائع کی جائیں۔ اس کے علاوہ قرآنی طرز پر ایک درس گاہ کا قیام اس کے منصوبوں میں شامل ہے جس کا مقصد علوم قرآنی کی تعلیم کا انتظام ہو گا۔ اسلامی مرکز اسلام سے متعلق مختلف موضوعات پر تحقیقی کتابوں کا ایک سیٹ تیار کرنے کا پروگرام بھی رکھتا ہے جو کہ عہد حاضر کے علمی اسلوب میں ہوں گی اور وقت کی مختلف اہم زبانوں میں شائع کی جائیں گی۔ اسلامی مرکز کے تحت قائم شدہ مکتبہ الرسالہ نے جو کتابیں شائع کی ہیں ان میں سے الاسلام (۹۷، صفحات) اور ظہور اسلام (۹۹ صفحات) ہیں۔ یہ کتابیں اصلاً اردو زبان میں ہیں۔ توقع ہے کہ ان کتابوں کا مکمل ترجمہ عربی اور انگریزی زبانوں میں 1981 میں شائع ہو جائے گا۔ اسلامی مرکز اپنی سرگرمیوں کو مزید بڑھانا چاہتا ہے تاکہ وہ اسلامی تعلیمات کو ملک کے اندر اور ملک کے باہر پھیلانے کا ایک عالمی اسلامی ادارہ بن جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1980 All issues

Printed page