تبلیغ کی طاقت
الرسالہ، جون ۱۹۸۱، صفحہ ۴۳
مسلمان ہو گیا۔ وہاں کی زبان بدل کر عربی زبان ہوگئی۔ ایسا کیوں ہوا ۔ عام آدمی جس نے تاریخ کا گہرا مطالعہ نہ کیا ہو وہ کہہ دے گا کہ یہ تلوار کے ذریعہ ہوا۔ مگر ایسا نہیں ہے۔ مصر کو اور مصریوں کو جس نے فتح کیا وہ عربی تلوار نہیں تھی بلکہ عربی قرآن تھا۔ یہ ایک ایسی تاریخی حقیقت ہے جس کو غیر مسلم محققین نے بھی تسلیم کیا ہے۔ سر آر تھر کینتھ ایک مشہور انگریز مورخ ہے ۔ اس نے مصر کی قدیم تاریخ کا نہایت گہرا مطالعہ کیا ہے۔ اس نے مصر میں اسلام کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصریوں کو جس چیز نے فتح کیا وہ تلوار نہیں تھی بلکہ قرآن تھا: The Egyptians were conquered not by the sword, but by the Koran (303)
پروفیسر آرنلڈ کی کتاب دی پریچنگ آف اسلام (۱۸۹۶) خاص اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ انھوں نے اسلام کی دعوتی تاریخ پیش کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ کس طرح اسلام اپنے نظریات کے زور سے پھیلتا رہا۔ یہاں اس کتاب کے چند اقتباسات نقل کئے جاتے ہیں :
"پیغمبر محمد کے پیرو پیغمبر کی موت کے صرف ایک سو سال میں رومن ایمپائر سے بھی زیادہ بڑی سلطنت کے مالک بن چکے تھے۔ بعد کی صدیوں میں اگر چہ عظیم مسلم سلطنت کے ٹکڑے ہو گئے اور اسلام کی سیاسی طاقت کم زور پڑگئی۔ تاہم اس کی روحانی فتوحات بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیں :
Still its spiritual conquests went on uninterruptedly (2)
جب منگول قبائل نے ۱۲۵۸ء میں بغداد کو تباہ کیا اور عباسی خلافت کی عظمت کو خون کے دریا میں بہا دیا، جب ۱۲۳۹ء میں فرڈینانڈ نے مسلمانوں کو قرطبہ و غرناطہ سے نکال دیا جو اسپین میں اسلام کا آخری مرکز تھا تو عین اسی وقت اسلام نے سماٹرا اور ملایا میں اپنے لئے زمین حاصل کرلی۔ اپنے سیاسی تنزل کے زمانہ میں اسلام نے اپنی بعض انتہائی نمایاں روحانی فتوحات حاصل کی ہیں :
In the hours of its political degradation, Islam has achieved some of its most brilliant spiritual conquests سلجوقی ترکوں نے گیارہویں صدی عیسوی میں اور منگولوں نے تیرھویں صدی عیسوی میں قومی پیمانہ پر اسلام قبول کر لیا۔ یہ دونوں کے دونوں اسلام کے فاتح تھے مگر فاتحین نے اپنے مفتوحوں کے دین کو قبول کر لیا : in each case the conquerors have accepted the religion of the conquered بغیر کسی دنیوی اور مادی طاقت کے مسلمان مبلغین اپنے دین کو وسط افریقہ، چین اور ایسٹ انڈیز جزائر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے :
Unaided by the temporal power, Muslim missionaries have carried their faith into Central Africa, China and the East Indies Islads (2)
‹ Previous page Next page › Contents of June 1981 All issues