دونوں ایک سطح پر
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۱، صفحہ ۶
دونوں ایک سطح پر
۳۱ مارچ ۱۹۸۱ء کو تمام دنیا کے اخبارات کی پہلی سرخی تھی " صدر امریکہ پر قاتلانہ حملہ"۔ ایک نوجوان نے خود کارگن سے صدر رونالڈریگن پر حملہ کیا اور دو سیکنڈ میں چھ فائر کئے۔ ایک گولی صدر کے سینہ کو چھید کر ان کے پھیپھڑے میں لگی۔ اسپتال تک پہنچتے پہنچتے ان کے جسم کا آدھا خون بہہ چکا تھا۔ مگر فوری طبی مدد کار گر ثابت ہوئی اور رونالڈ ریگن کی جان بچ گئی ۔
رونالڈ ریگن اس سے پہلے ایک فلم ایکٹر تھے۔ فلم کی دنیا میں وہ کوئی ممتاز مقام حاصل نہ کر سکے ۔ اس کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور بالآخر ۱۹۸۰ء کے الیکشن میں امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے ۔ گولی لگنے کے بعد صدر ریگن کے ڈسٹرکٹ کے اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں سے بات کرتے ہوئے کہا :
If I'd got this much attention in Hollywood, I would never have left اگر میں ہالی وڈ (فلمی دنیا) میں اتنی زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوتا تو میں فلمی دنیا کو کبھی نہ چھوڑتا (ہندوستان ٹائمس یکم اپریل ۱۹۸۱ء) دوسری طرف نوجوان حملہ آور جان ہنکلے (John Hinckley) کی روداد کے ذیل میں آیا ہے کہ اس کو نوجوان فلم ایکٹریس جاڈی فاستر (Jodie Foster) سے محبت ہوگئی تھی ۔ وہ اس کو خطوط لکھتا ر ہا مگر مس فاستر نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی ۔ بالآخر اس نے حملہ سے ایک دن پہلے مذکورہ ایکٹرس کو خط لکھا جس میں یہ فقرہ تھا۔
Now you'll know who I am (H.T. 2-4-1981)
اب تم جان لوگی کہ میں کون ہوں۔ اس خط کے اگلے دن اس نے صدر امریکہ پر قاتلانہ حملہ کیا۔ اس کے بعد ایک گمنام نوجوان اچانک ساری دنیا کے اخباروں کی شاہ سرخی بنا ہوا تھا۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی خبروں میں اس نے پہلا مقام حاصل کر لیا۔ صرف ایک بندوق کی لبلبی دبا کر اس نے وہ شہرت حاصل کرلی جو بے شمار لوگوں کو ساری عمر کام کرنے کے بعد بھی نہیں ملتی ۔
ایک آدمی بظاہر مجرم ہو اور دوسرا بڑا ہر بے قصور مگر دونوں شہرت کے طالب ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کے جینے کی سطح ایک ہے۔ دنیا کا قانون لوگوں سے ان کے ظاہر کے اعتبار سے معاملہ کرتا ہے، آخرت وہ مقام ہے جہاں لوگوں سے ان کے باطن کے اعتبار سے معاملہ کیا جائے گا۔ ایک شخص نام و نمود کے لئے دین کا علم بر دار بنے ، دوسرا شخص نام و نمود کے لئے لیڈری کرے تو دین دار کا انجام بھی وہی ہوگا جو خود پسند لیڈروں کا خدا کے یہاں ہونے والا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1981 All issues