تاریک اجالے
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۱، صفحہ ۴۱
تاریک اجالے
احمد اور طبرانی نے حضرت عائشہ کی ایک روایت مختلف الفاظ میں نقل کی ہے۔ بعد کے زمانہ میں حضرت عائشہ نے ایک شخص کو وہ احوال بتائے جو ہجرت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل خاندان پر گزرے تھے۔ انھوں نے ایک رات کو شول کر کام کرنے کا ذکر کیا۔ اس کے بعد روایت کے الفاظ یہ ہیں :
فقلت يا ام المومنين علی مصباح - قالت لوکان راوی کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عائشہ سے چراغ کے عند نا دهن غير مصباح لاکلناه بارے میں پوچھا۔ انھوں نے جواب دیا : اگر ہمارے (الترغيب والترہیب، جلد ۵) پاس چراغ جلانے کے لئے تیل ہوتا تو چراغ جلانا تو در کنار ہم اس کو بھوک کی وجہ سے پی جاتے۔
ہجرت کے بعد جس بستی کو مدینۃ الرسول اور مدینہ طیبہ کا لقب ملا وہاں اس وقت ایک بھی پکا مکان نہ تھا۔ مسجد نبوی بس ایک بڑا سا چھپر تھی جس کو چاروں طرف سے مٹی اور کھجور کے پتوں سے گھیر دیا گیا تھا۔ مسجد میں رات کے وقت روشنی کا کوئی انتظام نہ تھا۔ مسجد نبوی میں ہجرت کے نویں سال چراغ جلایا گیا ہے۔ پہلا شخص جس نے مدینہ کی مسجد نبوی میں رات کو چراغ جلایا وہ تمیم داری ہیں۔ تمیم داری نے ۹ھ میں اسلام قبول کیا ہے اس وقت مکہ فتح ہو چکا تھا اور تقریباً سارا عرب اسلام میں داخل ہو چکا تھا۔
جب مسلمانوں کے پاس اپنے گھروں کو روشن کرنے کے لئے چراغ نہ تھے اور مسجد میں رات کے وقت اندھیرا رہتا تھا تو اسلام اور مسلمانوں کو دنیا میں عزت و غلبہ حاصل تھا۔ آج مسلمانوں کے گھر روشن ہیں۔ ان کی مسجدیں جدید طرز کے قمقموں سے جگمگارہی ہیں مگر دنیا میں اسلام کا غلبہ نہیں، مسلمانوں کو کہیں عزت حاصل نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عزت و غلبہ کا مقام حاصل کرنے کے لئے اصل اہمیت انسان کی ہوتی ہے۔ آج مسلمانوں کے یہاں سب کچھ ہے مگر وہی چیز نہیں جس کو انسان کہا جاتا ہے۔ اسلامی دنیا مردہ روحوں کا ایک عظیم قبرستان معلوم ہوتی ہے جہاں روشنیوں کی رونقیں اور در و دیوار کی عظمتیں تو بہت ہیں مگر وہ انسان نہیں جو خدا کے لئے تڑپے، جو سچائی کے آگے جھک جائے، جو آخرت کی خاطر اپنی دنیا کو قربان کر سکے، جو اپنی خواہشوں کو برتر اصولوں کے تابع کر دے۔ اسلام کو سر بلند کرنے کے لئے وہ انسان درکار ہیں جن کو عظمت خدا وندی کے احساس نے پست کر رکھا ہو، جن کا خوف آخرت ان سے ان کی اکڑ چھین لے۔ اور یہی وہ انسان ہیں جو اسلام کے بھرے ہوئے شان دار پنڈال میں آج کہیں موجود نہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1981 All issues