Al-Risala · February 1981 · page 51

الرسالہ، فروری ۱۹۸۱، صفحہ ۵۱

الرسالہ، فروری ۱۹۸۱، صفحہ ۵۱

شمارہ ۵۱ جمعیۃ بلڈنگ قاسم جان اسٹریٹ دھلی ۱۱۰۰۰۶ (انڈیا)

اعلان

ملک کے اندر یا ملک کے باہر ایسا واقعہ سامنے آئے جو قومی جذبات کو ابھارنے والا ہو تو ایسے موقع پر مسلمان کروڑوں روپے پیش کر دیتے ہیں۔ مگر اس قسم کی ہنگامی قربانیاں خواہ کتنے ہی بڑے پیمانہ پر کی جائیں ان سے ملت کو زندگی نہیں مل سکتی۔ ملت کو زندہ کرنے کا راز خاموش تعمیری عمل میں ہے نہ کہ پرشور قربانیوں میں۔

ماہنامہ الرسالہ ملت کی ذہنی تعمیر کے لئے اسی قسم کی ایک خاموش جدوجہد ہے۔ مگر غیر معمولی مہنگائی کی وجہ سے الرسالہ کا کام سراسر خسارہ میں ہو رہا ہے۔ ایجنسی کا کمیشن اور پوسٹ ڈویژن وغیرہ کے اخراجات وضع کرنے کے بعد عملاً ادارہ کو جو رقم ملتی ہے وہ اس سے بہت کم ہوتی ہے جو اس کے ضروری اخراجات کو پورا کر سکے۔ تاہم عمومی افادیت کے پیش نظر ابھی تک ہم نے الرسالہ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ مخلصین اور ہمدردوں سے درخواست ہے کہ وہ اس خسارہ کو پورا کرنے کے لئے تعاون فرمائیں تاکہ تعمیر ملت کی یہ مہم مؤثر طور پر جاری رکھی جاسکے۔ اس مد میں چھوٹی رقمیں بھی دی جاسکتی ہیں اور بڑی رقمیں بھی۔ منی آرڈر کوپن پر اپنا پورا پتہ تحریر فرمائیں۔ ہر خط و کتابت کے ساتھ خریداری نمبر یا ایجنسی نمبر کا حوالہ ضرور دیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1981 All issues

Printed page