ایمان آدمی کو اللہ والا بناتا ہے
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۳، صفحہ ۳۷
ایمان آدمی کو اللہ والا بناتا ہے
امام احمد نے براء بن عازب کی روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان کی سب سے مضبوط گرہ اللہ کے لئے محبت اور اللہ کے لئے دشمنی ہے (اوثق عرى الایمان باللہ الحب فی اللہ والبغض فی اللہ)
خدا کے حکم کے آگے جھک جانا
طائف کے قبیلہ ثقیف کا ایک خاندان بنو عمیر بن عمیر تھا۔ اور قبیلہ بنو مخزوم کا ایک خاندان بنو مغیرہ ۔ ان دونوں خاندانوں کے درمیان زمانہ جاہلیت میں سود کی لین دین کا معاملہ جاری تھا۔ فتح مکہ کے بعد دونوں خاندان اسلام لائے تو اس وقت بنو عمیر بن عمیر کا سود بنو مغیرہ کے ذمہ واجب الادا تھا۔ چنانچہ بنو عمیر بن عمیر نے بنو مغیرہ سے اپنے سودی بقایا کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد بنو مغیرہ نے آپس میں مشورہ کیا اور طے شدہ فیصلہ کے مطابق کہا کہ ہم اسلام لانے کے بعد اپنی اسلامی کمائی سے سود نہیں ادا کریں گے۔ اس پر جھگڑا بڑھا۔ اس وقت مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عتاب بن اسید حاکم تھے۔ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی۔ آپ نے اس کے جواب میں قرآن کی یہ آیت لکھ کر بھیج دی : اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور بقایا سود کو چھوڑ دو، اگر تم مومن ہو۔ اگر تم ایسا نہ کرو تو تم سے اللہ اور اس کے رسول کی جنگ ہے (البقرۃ ۲۷۹ - ۲۷۸) اس آیت کو سنتے ہی بنو عمیر بن عمیر کا ذہن بدل گیا۔ انھوں نے کہا: ہم اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور بقایا سود کو چھوڑتے ہیں (نتوب الی اللہ ونذر ما بقی من الربا، تفسیر ابن کثیر، المجلد الاول، صفحہ ۳۷۹)
جو رحم کرے گا اس پر رحم کیا جائے گا
احمد، ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم کرنے والوں پر رحم والا رحم کرتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا (الراحمون يرحمهم الرحمان ۔ ارحموا من فی الارض يرحمكم من في السماء)
جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا ہم آپ کی پہرہ داری نہ کریں۔ آپ نے فرمایا، آدمی کی تقدیر اس کی پہرہ داری کرتی ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق آپ نے فرمایا:
وانہ لا يجد طعم الایمان حتی يعلم ان ما اصابه لم يكن ليخطئه وما اخطأه لم يكن ليصيبه (ابو داؤد) ایمان کی لذت آدمی اس وقت تک نہیں پاتا جب تک وہ یہ نہ جان لے کہ جو کچھ
‹ Previous page Next page › Contents of March 1983 All issues