Al-Risala · March 1983 · page 47

جذباتی نہ بنو

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۳، صفحہ ۴۷

پیغمبر انقلاب سیرتِ پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ میں بیت اللہ کی تعمیر کے وقت دعا فرمائی کہ خدایا تو اسماعیل کے خاندان میں ایک نبی پیدا کر۔ دعا قبول ہوئی اور آمنہ کے بطن سے اسماعیلی پیغمبر پیدا ہو گئے ۔ مگر حضرت ابراہیم کی دعااور اسماعیلی پیغمبر کی بعثت کے درمیان تقریباً ڈھائی ہزار سال کا فاصلہ ہے ۔ ایسا کیوں ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نبیوں کے خاتم تھے ۔ آپ کو خدا کے دین کی تبلیغ کے ساتھ خدا کے دین کو غالب بھی کرنا تھا تا کہ خدا کے انعامات کا کامل ظہور ممکن ہو سکے اور آپ کی لائی ہوئی آسمانی کتاب ( قرآن ) کی مستقل حفاظت کا انتظام ہو۔ یہ کام موجودہ عالم امتحان میں اسباب ہی کے ذریعہ انجام پا سکتا تھا اور یہی موافق اسباب فراہم کرنے میں ڈھائی ہزار سال لگ گئے ۔ اب پچھلے ہزار سال کے دوران دوبارہ ایسے موافق اسباب پیدا کئے گئے ہیں جو موجودہ زمانہ میں دین محمدی کے غلبہ کا ذریعہ بن سکیں ــــ یہ ہے بنیادی فکر جس کی تفصیل زیر نظر کتاب میں کی گئی ہے ۔

قیمت ۲۰ روپے مکتبہ الرسالہ جمیعہ بلڈنگ - قاسم جان اسٹریٹ - دہلی - ۱۱۰۰۰۶

‹ Previous page Next page › Contents of March 1983 All issues

Printed page