Al-Risala · May 1983 · page 22

زندگی کا معرکہ

الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۲۲

حافظہ پیچھے دیکھتا ہے اور امید آگے "رام چندر رنڈن کا یہ قول اسی حقیقت کو ایک انداز سے بیان کرتا ہے۔ ڈریا نا امیدی دراصل حافظہ کا ایک معاملہ ہے۔ ہمارے ذہن میں جو پچھلی یادیں چھپی ہوئی ہیں ان میں سے کسی یاد کو ہم اپنے ساتھ جوڑ کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ صورت جو فلاں کے ساتھ پیش آئی تھی وہ ہمارے ساتھ بھی نہ پیش آجائے۔ اگر ہم پچھلی یادوں کو نظر انداز کر کے آگے کے امکانات پر اپنے ذہن کو جمادیں تومعلوم ہوگا کہ جہاں ہم صرف خطرہ دیکھ رہے تھے وہیں ہمارے لئے ایک نیا شاندار امکان چھپا ہوا تھا ۔ کسی نے صحیح کہا ہے " ہر خاتمہ ایک نئے امکان کا آغاز ہے مگر بہت کم لوگ ہیں جو اس راز کو جانتے ہوں۔

ایک مقولہ ہے کہ ہوائیں اکثر اوقات اس رخ کے خلاف چلتی ہیں جو کہ کشتیاں چاہتی ہیں (الریاح فی معظم الاحیان تجری علی خلاف ما تریدہ السفن)

زندگی ایک نا ہموار سفر ہے ۔ زندگی میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے باہر کے حالات بالکل ویسے ہی ہوں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ حالات آپ کے ساتھ موافقت نہیں کرتے ۔ آپ کو اپنی زندگی کا سفر حالات سے لڑکر طے کرنا ہوتا ہے۔ زندگی کی مثال دندانہ دار پہیہ (Cog Wheel) کی ہے ۔ ایک دندانہ انسان کا ہے اور دوسرا دندانہ قدرت کا ۔ جب تک قدرت کا پہیہ نہ چلے ، انسان کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ انسان جو کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ ان کو محض اپنی ذاتی کوشش سے حاصل نہیں کر سکتا۔ ذاتی کوشش کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ باہر کے اسباب اس کے ساتھ موافقت کریں۔ گویا کہ موجودہ دنیا میں کسی کامیابی کو پانے کے لئے بیک وقت دو چیزیں ضروری ہیں ۔ ایک ، آدمی کی اپنی ذاتی محنت ۔ دوسرے ، باہر کے حالات کی موافقت ۔

آدمی کو یقیناً اپنے آپ پر قابو حاصل ہے ۔ مگر خارجی اسباب پر اس کا کوئی اختیار نہیں۔ ایسی حالت میں موجودہ دنیا میں کامیابی کی صرف ایک ہی صورت ہے ۔ یہ کہ ہم اپنی زندگی کا منصوبہ بناتے ہوئے خارجی اسباب کا بھی ضرور لحاظ رکھیں ۔ خشکی پر چلنے کی قوت رکھتے ہوئے سمندر میں چھلانگ نہ لگائیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ حالات سے ہم آہنگی کر کے اپنا راستہ نکالنے کا نام کامیابی ہے۔ اگر چہ بہت سے لوگ حالات سے لڑکر اپنا راستہ نکالنے میں کامیابی کا راز بتاتے ہیں ۔ (نوٹ) یہ تقریر ۱۰۔ دسمبر ۱۹۸۲ء کو آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1983 All issues

Printed page