Al-Risala · May 1983 · page 21

زندگی کا معرکہ

الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۲۱

کیوں کہ اس کا یہ احساس اس کو ایک نیا آغاز عطا کرتا ہے ، اور اس دنیا میں حقیقی آغاز ہی کا دوسرا نام کامیابی ہے ۔

رابرٹ کوئیرنے نہایت صحیح کہا ہے کہ اسسان کی سب سے اچھی دوست اس کی دس انگلیاں ہیں "دس انگلیوں سے اس کی مراد آدمی کے دو ہاتھ ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ آدمی کے دو ہاتھ ، جن میں اس کی دس انگلیاں ہیں ، یہ اتنے قیمتی ہیں کہ ساری دنیا کا تمام سونا بھی ان کی قیمت نہیں۔ آدمی جب اپنا باہر کا اٹھا کوکا ہو، اس وقت بھی اس کی دس انگلیاں اس کے پاس پوری طرح موجود ہوتی ہیں۔ انہیں انگلیوں اور انہیں دونوں ہاتھوں سے اس نے حاصل کیا تھا جو کچھ اس نے حاصل کیا تھا۔ اب دوبارہ وہ ان کو استعمال کرکے پھر وہی چیز پا سکتا ہے جس کو اس نے پہلے حاصل کیا تھا، اور پھر اس نے ان کو کھو دیا۔

مسٹر جے سی ملک ایک فوجی پائلٹ تھے ۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں فائٹر پائلٹ (ہندوستان ٹائمز ۵ مئی ۱۹۸۲) کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ فوجی پائلٹ جب ایک جنگی جہاز لے کر اڑتا ہے تو یہ اس کے لئے گویا موت کی طرف سفر کرنے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ اس کا آواز سے تیز رفتار جہاز اتنی بلندی پر اڑتا ہے جہاں عملاً مہیب خلا کے سوا اور کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ اپنا سارا سفر مشین کے اعتماد پر کرتا ہے ۔ وہ یا تو اپنا کام کرکے دوبارہ اپنے سابقہ مقام پر واپس آجاتا ہے یا دشمن کا نشانہ بن کر ختم ہو جاتا ہے۔

فوجی پائلٹ کے اس جوکھم کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر ملک نے ایک بڑا سبق آموز جملہ لکھا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ پائلٹ کے اندر اس وقت جو آدمی ہے وہ ڈر کو جانتا ہے ، اس کے اندر جو کارکن ہوا باز ہے اس نے اپنے آپ کو اس کے لئے تیار کر رکھا ہے کہ وہ اس پر قابو پائے۔ ۔

The man in him knows fear. But the professional pilot in him has taught and trained himself to master it یہ بات جو مضمون نگار نے فوجی پائلٹ کے بارے میں کہی ہے وہی زندگی کے عام معرکہ کے لئے بھی صحیح ہے۔ زندگی ایک سخت معرکہ ہے جس کا سامنا ہر آدمی کو کرنا پڑتا ہے۔ انسان کی کمزوریاں ان کو ڈراتی ہیں اس کے بظاہر ناموافق حالات اس کو بے ہمت کرتے ہیں۔ لیکن آدمی کو اگر زندگی کا معرکہ جیتنا ہے تو اس کو یہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو سنبھالے ، مشکلات سے گھبرانے کے بجائے وہ مشکلات پر فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1983 All issues

Printed page