Al-Risala · May 1983 · page 38

The Call for Islam in South and Southeast Asia

الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۳۸

اتنا اضافہ کروں گا کہ یہ سب جس نے کرایا اس کا نام مسٹر آر۔ ایم اگروال تھا ! اس خط کا عکس یہاں درج کیا جارہاہے۔

ہماری پرواز ۹ جنوری کو صبح ساڑھے چھ بجے تھی۔ میں ہوائی اڈہ پہنچا تو معلوم ہوا کہ خراب موسم کی وجہ سے تمام پروازیں تین گھنٹے کے لئے موخر کردی گئی ہیں۔ یہ نیا مسئلہ تھا۔ کیونکہ دہلی سے تین گھنٹہ دیر سے روانگی کا یہ مطلب تھا کہ مدراس سے دوسرا جہاز نہ ملے۔ اسی حصیں ہیں میں پالمر پر اپنے جہاز پر سوار ہوگیا۔ مجھ سے ملی ہوئی سیٹ پر مسٹر سبرامنیم تھے جو دہلی الیکٹرک سپلائی انڈر ٹیکنگ (DESU) میں انجینئر ہیں۔ ان کو جب میرا قصہ معلوم ہوا تو فوراً انہوں نے دوڑ دھوپ شروع کر دی۔ وہ کئی بار جہاز کے پائلٹ سے ملے اور اس سے کہا کہ مدراس کے اسٹیشن کو پیغام بھیج کر جہاز کی پوزیشن معلوم کریں۔ پائلٹ نے بھی پوری ہمدردی ظاہر کی اور دوران پرواز اگلے اسٹیشن سے وائرلس کے ذریعہ ربط قائم کیا۔ مگر ادھر سے یہ پیغام ملاکہ "ہوائی جہاز مدراس سے روانہ ہو چکا ہے۔ "

میں مدراس پہنچا تو حسب قاعدہ ہوائی کمپنی نے ہوٹل (اڈ یار گیٹ ہوٹل) میں میرے قیام و طعام کا انتظام کیا۔ مگر اگلے جہاز سے سیٹ کے رزرویشن کا مسئلہ ابھی باقی تھا۔ مسٹر سبرامنیم نے دوبارہ میرا ساتھ دیا۔ وہ ہوٹل سے مجھ کو لے کر انڈین ایئرلائنز کے دفتر میں گئے ۔ اور وہاں ڈیوٹی آفیسر کو پوری صورت بتائی۔ ڈیوٹی آفیسر مسٹر سوامی ناتھن تھے ۔ انہوں نے نہایت دلچسپی کا اظہار کیا۔ میری روٹ کو کولمبو سے بدل کر تریوندرم کے راستہ سے کیا۔ تریوندرم کے راستہ سے جانے والے جہاز کی بھی تمام سیٹیں بھر چکی تھیں ۔ مگر انہوں نے ذمہ داروں سے اصرار کر کے مجھے اس میں سیٹ دلوائی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مالدیپ کی وزارت تعلیم کو ٹیلكس کے ذریعہ پیغام بھیجوایا کہ میں خراب موسم کی وجہ سے مدراس میں رک گیا ہوں اور ۱۰جنوری کو فلائٹ نمبر ۵۶۳ سے مالے پہنچوں گا۔

مدراس میں مجھے جس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا وہاں دوسری چیزوں کے علاوہ بائبل (ایڈیشن ۱۹۸۰) کا ایک خوبصورت نسخہ بھی موجود تھا، اس نسخہ پر لکھا ہوا تھا، This Bible is placed by the Gideon یہ بائبل یہاں جیڈئن کی طرف سے رکھی گئی ہے۔

۱۸۹۸ء میں دو مسیحی مسافر وسکن سن (امریکہ) کے ایک ہوٹل میں ملے ۔ دونوں ایک دوسرے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1983 All issues

Printed page