The Call for Islam in South and Southeast Asia
الرسالہ، مئی ۱۹۸۳، صفحہ ۴۰
کے لئے اجنبی تھے ۔ تا ہم یہ ملاقات ان کی مستقل یکجائی کا سبب بن گئی۔ انہوں نے بعض اور سیکیوں کے مشورہ سے یہ طے کیا کہ وہ ایک تنظیم قائم کریں جس کا مقصد ہوٹلوں میں بائبل کی فراہمی ہو۔ یہ نام بائبل (6-7 Book of Judges) سے لیا گیا ہے۔ آج یہ تنظیم دنیا بھر میں ۱۱۰ سے زیادہ ملکوں میں قائم ہو چکی ہے ۔ موجودہ بائبل کے آغاز میں جیڈین کا تعارف کرتے ہوئے یہ دلچسپ جملہ درج ہے : The Lord has opened doors for the placement of His word among many strategic groups of the population and in places through which large and important streams of national life pass from day to day خدا نے یہ دروازے کھول دئے ہیں کہ اس کا کلام آبادی کے بہت سے اہم حصوں کے درمیان رکھا جاسکے۔ اور اس کا کلام ایسے مقامات پر رکھا جائے جس کے راستے سے قومی زندگی کے بہاؤ کا بڑا اور اہم حصہ روزانہ گزرتا ہے۔
اس سے اندازہ کیجئے کہ موجودہ زمانہ میں تبلیغ کے کون سے نئے نئے راستے کھل گئے ہیں۔ اور فائدہ اٹھانے والے ان سے کس طرح فائدہ اٹھارہے ہیں۔ شروع کے ایک صفحہ پر ایک مضمون ہے۔ جس کا عنوان ہے ضرورت کے وقت مدد لو، (Help in time of need) اس کے بعد بتایا گیا ہے کہ آپ اپنے مشکل لمحات میں کس طرح بائبل سے اپنے لئے سہارا لے سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں چند عنوانات یہ ہیں :
Comfort in time of loneliness - Comfort in time of sorrow Relief in time of suffering - Guidance in time of decision Protection in time of danger - Courage in time of fear Peace in time of turmoil - Rest in time of weariness اس میں بتایا گیا ہے کہ بائبل کا ترجمہ اب تک دنیا کی ۱۰۰ سے زیادہ زبانوں میں ہو چکا ہے۔ اس کے آغاز میں بتایا گیا ہے کہ بائبل کی اہم ترین تعلیم وہ ہے جو (3:16 ,John) میں ان الفاظ میں ہے : کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تا کہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو، بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔
مدراس کے ہوٹل میں میں نے اپنے کمرہ سے کسی بات کے لئے استقبالیہ میں ٹیلی فون کیا۔ میں نے ہندوستانی میں کہا تو دوسری طرف سے آواز آئی ” میں نہیں سمجھا“ میں نے دوبارہ انگریزی میں کہا تو وہ فوراً سمجھ گیا۔ ہندوستان میں اگر آپ اعلیٰ معیار کے ہوٹل میں ٹھہریں یا ہوائی جہاز میں