خبر غلط تھی
الرسالہ، جون ۱۹۸۳، صفحہ ۳
خبر غلط تھی
نیل آرم اااسٹرانگ مشہور امریکی خلاباز ہیں ۔ وہ تاریخ کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے ۲۱ جولائی ۱۹۶۹ کو چاند پر قدم رکھا۔ وہ اس سے پہلے امریکہ کے خلائی ادارہ ناسا (NASA) سے تعلق تھے۔ اب اس سے الگ ہو کر وہ ایک یونیورسٹی میں پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ پچھلے دنوں ملیشیا کے اخبار اسٹار (۱۰ جنوری ۱۹۸۳) اور سری لنکا کے ڈیلی نیوز پیپر (۲۹ جنوری ۱۹۸۳) میں ایک خبر چھپی جو بہت جلد دوسرے مسلم اخبارات میں نقل ہو کر دنیا بھر میں پھیل گئی۔ یہاں ہم اسٹار کی خبر اور اس کا ترجمہ نقل کرتے ہیں : دنیا کے مشہور خلاباز آرم سٹرانگ پہلے شخص ہیں جنہوں نے چاند پر قدم رکھا ۔ وہ اس کے بعد سے مسلمان ہو گئے ہیں اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب پہلی بار انہوں نے چاند پر قدم رکھا تو انہوں نے وہاں ایک آواز سنی جو ان کے لئے اور ان کے ساتھیوں کے لئے بہت صاف تھی ۔ اس وقت ان کو خیال آیا کہ ان کے کانوں کو دھوکا ہو رہا ہے۔ کیوں کہ اس وقت وہ چاند کو پہلی بار دیکھ رہے تھے ۔ اور ان پر ایک استعجاب کی کیفیت طاری تھی ۔ بعد میں وہ مختلف ملکوں میں لیکچر دینے کے لئے گئے۔ اس دوران وہ قاہرہ (مصر) بھی گئے۔ وہاں انہوں نے وہی آواز دوبارہ سنی جو انہوں نے چاند پر سنی تھی ۔ انہوں نے اپنے قریب کے مصری ساتھی سے پوچھا کہ یہ آواز کیا ہے۔ ان کو بتایا گیا کہ یہ اذان ہے جو عبادت کی پکار ہے اور اس میں خدا کی بڑائی بیان کی جاتی ہے۔ آرم سٹرانگ کو بہت تعجب ہوا۔ کیونکہ یہ ان کے حافظے کے مطابق وہی آواز اور وہی الفاظ تھے جو انہوں نے چاند پر سنے تھے۔ اس وقت انہوں نے اسلام کے متعلق جاننے کا
‹ Previous page Next page › Contents of June 1983 All issues