نامعلوم مستقبل
الرسالہ، جون ۱۹۸۳، صفحہ ۲۵
تذکیر القرآن یونس ۱۰ مصلحتوں کی خاطر اختیار کیا جاتا ہے ۔ تا ہم عذاب خداوندی کے ظہور کے وقت آدمی کا یہ بھرم کھل جائیگا۔ خوف کی حالت اس کو اس چیز کے آگے جھکنے پر مجبور کر دے گی جس کے آگے وہ بے خوتی کی حالت میں جھکنے پر تیار نہ ہوتا تھا ۔
پچھلے زمانہ میں جتنے رسول آئے سب کے ساتھ یہ قصہ پیش آیا کہ ان کی مخاطب قوم آخر وقت تک ایمان نہیں لائی ۔ البتہ جب وہ عذاب کی پکڑ میں آگئے تو انہوں نے کہا کہ ہم ایمان قبول کرتے ہیں ۔ جب تک خدا انہیں دلیل کی زبان میں پکار رہا تھا۔ انہوں نے نہیں مانا اور جب خدا نے انہیں اپنی طاقتوں کی زد میں لے لیا تو کہنے لگے کہ اب ہم مانتے ہیں۔ مگر ایسا مانا خدا کے یہاں معتبر نہیں۔ خدا کو وہ ماننا مطلوب ہے جب کہ آدمی دلیل کے زور پر جھک جائے نہ کہ وہ طاقت کے زور پر جھکے ۔
حضرت یونس علیہ السلام عراق کے ایک قدیم شہر نینوی میں بھیجے گئے۔ انہوں نے وہاں تبلیغ کی مگر وہ لوگ ایمان نہ لائے ۔ آخر حضرت یونس نے پیغمبروں کی سنت کے مطابق ہجرت کی۔ وہ یہ کہہ کر نینوی سے چلے گئے کہ اب تمہارے اوپر خدا کا عذاب آئے گا۔ حضرت یونس کے جانے کے بعد عذاب کی ابتدائی علامتیں ظاہر ہوئیں۔ مگر اس وقت انہوں نے وہ نہ کیا جو قوم ہود نے کیا تھا کہ انہوں نے عذاب کا بادل آتے دیکھ کر کہا کہ یہ ہمارے لئے بارش برسانے آرہا ہے ۔ قوم یونس کے اندر فوراً چونک پیدا ہوگئی ۔ سارے لوگ اپنے مویشیوں اور عورتوں اور بچوں کو لے کر میدان میں جمع ہوگئے اور خدا کے آگے عاجزی کرنے لگے ، اس کے بعد عذاب ان سے اٹھا لیا گیا۔ جس طرح ظہورِ عذاب سے پہلے کا ایمان قابل اعتبار ہے اسی طرح وقوع عذاب کے قریب کا ایمان بھی قابل اعتبار ہو سکتا ہے بشرطیکہ وہ اتنا کامل ہو جتنا کامل قوم یونس کا ایمان تھا۔
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ وَمَا كَانَ لِنَفْسِ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَ يَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ اور اگر تیرا رب چاہتا تو زمین پر جتنے لوگ ہیں سب کے سب ایمان لے آتے۔ پھر کیا تم لوگوں کو مجبور کرو گے کہ وہ مومن ہو جائیں۔ اور کسی شخص کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر ایمان لاسکے۔ اور اللہ ان لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے ۹۹ – ۱۰۰
‹ Previous page Next page › Contents of June 1983 All issues