Al-Risala · June 1983 · page 39

I just want to stay in Barbados forever

الرسالہ، جون ۱۹۸۳، صفحہ ۳۹

کرنا ہے ۔ اس قسم کا سفر کیسا عجیب ہے ، اس کا تصور آپ اس طرح کر سکتے ہیں کہ جب میں ہندوستان میں تھا تو گویا میں زمین کے اوپر کھڑا ہوا تھا ۔ مگر جب میں اپنی منزل پر پہنچا تو ہندوستان کی نسبت سے وہاں میں زمین کے نیچے لٹکا ہوا تھا ۔

میرا قیام سام لارڈ کیسل کے کمرہ نمبر ۴۲۲ میں تھا ۔ یہ ہوٹل دراصل ایک رزورت (Resort) ہے جو سمندر کے کنارے ۷۲ ۷ ایکڑ رقبہ میں پھیلا ہوا ہے ۔ ہمارے کمرہ کے ایک طرف سرسبز پھولوں کا قدرتی منظر تھا ۔ اور دوسری طرف بحر اٹلانٹک کا پانی ہر وقت موجیں مارتا ہوا نظر آتا تھا ۔ یہ ایک ایسا ماحول تھا جہاں ایک طرف اتھاہ سمندر خدا کی عظمت کا اعلان کر رہا تھا ۔ دوسری طرف پھولوں اور درختوں کا ہرا بھرا منظر اور ان میں اڑتی ہوئی چڑیوں کی آوازیں خدائی حمد کے نغمے بکھیر رہی تھیں ۔ دہلی اور بمبئی میں آدمی اپنے آپ کو تمدن کے پنجرے میں بند پاتا ہے ۔ یہاں وہ ہر آن محسوس کرتا ہے کہ ہم خدا کے پڑوس میں ہیں ۔ ہم قدرت کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔

بار بیڈوز میں میں نے جو چیزیں دیکھیں ان میں ایک خاص چیز ہیر لیسن غار (Harrison's Cave) تھے ۔ یہ غار اولاً ایک مغربی سیاح نے دریافت کئے ۔ ان غاروں کے اندر قدرت کے بعض عجیب مناظر ہیں اور ان کے اندر آبشار اور چشمے جاری ہیں ۔ مجموعی طور پر تقریباً ایک میل کی لمبائی میں سرنگ کھود کر سڑک بنائی گئی ہے ۔ اس کے اندر خاص طرح کی ٹرام کے ذریعہ دیکھنے والے اندر جاتے ہیں ۔ اور مصنوعی روشنی میں غار کے مناظر دیکھ کر باہر آتے ہیں ۔

غار کے وسط میں پہنچ کر ایک منٹ کے لئے تمام روشنیاں بجھا دی جاتی ہیں تاکہ زائرین کو غار کے اندر کی صورت حال کا صحیح اندازہ ہو سکے ۔ ہم نے ۱۶ اپریل کو یہ غار دیکھے ۔ اندر پہنچ کر جب روشنی بجھائی گئی تو وہاں مکمل تاریکی تھی کسی بھی قسم کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی تھی ۔ آنکھ رکھتے ہوئے ہم سب لوگ اندھے تھے ۔ غار کے باہر سورج روشن تھا ۔ مگر غار کے اندر تاریکی ہی تاریکی تھی ۔ روشنی خدا کا ایک عجیب و غریب انعام ہے ۔ اگر خدا کسی سے روشنی واپس لے لے تو اس کے بعد اس کے لئے اس دنیا میں اندھیرے کے سوا اور کچھ نہیں ۔ من لم يجعل الله له نوراً فما له من نور ۔ کا نفرنس میں کریبین جزائر کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ دیگر

‹ Previous page Next page › Contents of June 1983 All issues

Printed page