Al-Risala · July 1983 · page 14

ارتقاءء

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۳، صفحہ ۱۴

جواب

یہ مشاہدات جن کے اوپر ارتقاءء کی استدلال بنیاد قائم کی گئی ہے ، وہ بجائے خود واقعہ ہو سکتی ہے ۔ مگر خالص علمی اعتبار سے دیکھا جائے تو ان کا کوئی بھی تعلق ارتقا کے مفروضہ سے نہیں ہے ۔ ان کے ذریعہ اس نظریہ کے حق میں دلیل قائم نہیں ہوتی ۔

یہ بات بجائے خود ایک واقعہ ہے کہ انسان کے بچہ کا مشاہدہ جب ماں کے پیٹ میں کیا جاتا ہے تو ابتدائی ایام میں اس کے اور جانور کے بچہ میں بہت کم ظاہری فرق ہوتا ہے ۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مچھلی اور چوپائے کی شکلوں سے گزر کر انسان کی صورت اختیار کر رہا ہے ۔ مگر صرف اس مشاہدہ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ قدرت پانچ سو ملین سال کے عمل کو نو مہینوں میں دہراتی ہے ، جس قدرت کو اس سے پہلے ایک انسان بنانے میں پانچ سو ملین سال لگ گئے ، وہ اب صرف نو مہینوں میں کروڑوں انسان کس طرح بنا رہی ہے ۔ اور اگر قدرت کے عمل کو مختصر کرنا ممکن ہے تو ایک عالم حیاتیات کے لئے یہ ممکن ہونا چاہئے کہ وہ ایک مچھلی کا انڈہ لے اور اس کو اپنی لیبوٹری میں رکھ کر نو مہینے یا نو سال کے اندر اس کو انسان کی صورت میں تبدیل کر دے ۔ جب کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ بالکل نا ممکن ہے ۔

اس نظریہ کے بے بنیاد ہونے کی اس سے بھی زیادہ بڑی دلیل یہ ہے کہ فرد کی تمام خصوصیات اول روز ہی سے جین میں موجود ہوتی ہیں ۔ بڑا ہو کر آدمی جن اوصاف کا حامل ہوتا ہے ، وہ سب اس کے اولین ڈھانچہ میں مکمل طور پر موجود رہتا ہے ۔ اس کا قد ، اس کا رنگ ، اس کا مزاج ، اس کی ذہانت ، سب کچھ اول دن ہی سے اس کے اندر پایا جاتا ہے ۔ بالفاظ دیگر ، انسان کا بچہ پہلے دن سے انسان کا بچہ ہوتا ہے ، وہ کسی لمحہ بھی مچھلی یا چھپکلی کا بچہ نہیں ہوتا ۔ ایسی حالت میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ماں کے پیٹ کے ابتدائی ہفتوں میں اور ہمارے مشاہدے کے پیمانہ میں وہ کس صورت کا دکھائی دے رہا ہے ۔

۲۔ ڈھانچہ میں ارتقائی مشابہت سے بھی اصلاً جو بات ثابت ہوتی ہے وہ صرف یہ کہ مختلف جاندار ، اپنے بنیادی ڈھانچہ کے اعتبار سے ، ایک دوسرے سے بالکل الگ الگ نہیں ہیں ۔ بلکہ ان میں بعض پہلوؤں سے مشابہت پائی جاتی ہے ۔ مگر اس سے کسی بھی طرح یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ ایک قسم کا جانور دوسری قسم کے جانور کے پیٹ سے نکلا ہے ۔ بیل گاڑی ، گھوڑا گاڑی اور کار کے ڈھانچوں میں بعض پہلوؤں سے مشابہت ہے ۔ مگر اس سے یہ نتیجہ نکالنا کس

‹ Previous page Next page › Contents of July 1983 All issues

Printed page