حج کا سفر
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۳، صفحہ ۳۶
مجھے شدت سے محسوس ہوئی ۔ اور وہ مسجدِ حرام کے باہر کا ماحول ہے۔ مسجدِ حرام کے باہر کھلی ہوئی جگہ نہیں ۔ مسجدِ حرام کو بستی سے جو چیز جدا کرتی ہے وہ صرف ایک سڑک ہے۔ نہایت ضروری تھا کہ مسجدِ حرام کے چاروں طرف نہایت وسیع کھلا ہوا میدان ہوتا۔ مگر موجودہ حالت یہ ہے کہ مسجدِ حرام کو چاروں طرف سے ہوٹلوں کی اونچی عمارتوں کے جنگل نے گھیر رکھا ہے۔ سعودی حکومت نے اگرچہ اطراف کے بہت سے مکانات کو خرید کر حرم کی توسیع کی ہے مگر یہ کام ابھی اور کرنا باقی ہے۔
حاجیوں کو میں نے دیکھا کہ ارکان حج ادا کرتے ہوئے وہ بس رٹی ہوئی دعائیں دہراتے ہیں یا کتاب ہاتھ میں لے کر اس سے پڑھتے رہتے ہیں۔ حج کی فقہی ادائیگی اگرچہ اس سے ہو جاتی ہے مگر حج کے دوران ذکر و دعا سے جو چیز مطلوب ہے اس کا حق اس طرح ادا نہیں ہوتا۔ حج کے دوران آدمی پر وہ کیفیت گزرنی چاہئے جو حضرت ابراہیم اور ان کے خاندان پر گزری تھی۔ مثلاً جب آدمی سعی کرتا ہے تو اس کی زبان سے ایسے کلمات نکلنے چاہئیں کہ خدایا تو نے اس سعی کے بعد ہاجرہ کے لئے برکت کا ابدی چشمہ جاری کر دیا تھا، میری سعی کو بھی تو ایسی سعی بنا دے جس کے بعد میرے لئے خیر کے ایسے چشمے جاری ہو جائیں جو دنیا سے آخرت تک مجھے برکت دیتے رہیں ۔
السید سابق نے اپنی مشہور کتاب فقہ السنہ میں بجاطور پر لکھا ہے :
ويستحب له ان يكثر من الذكر والدعاء طواف کرنے والے کو چاہئے کہ طواف کے وقت خوب ويتخير منهما ما ينشرح له صدره دون ذکر اور دعا کرے اور ان میں سے جن پر اسے شرح صدر ان يتقيد بشيئ۔ اور يردد ما يقوله المطوفون ہو ان کو اختیار کرلے۔ بغیر اس کے کہ اپنے کو کسی سے مقید فليس في ذلك ذكر محدود الزمن الشارع به کرلے یا معلمین کے کہے کو دہراتا رہے۔ کیونکہ طواف میں وما يقوله الناس من اذكار و ادعية في کوئی متعین ذکر نہیں ہے جس کا شارع نے ہم کو پابند کیا ہو۔ الشوط الاول والثاني وهكذا فليس له اور عوام جو اذکار اور دعائیں شوط اول‘ شوط ثانی وغیرہ اصل ولم يحفظ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ میں پڑھتے ہیں ان کی کوئی اصل نہیں۔ اور اس سلسلے وسلم شيئ من ذلك فلٹأ لك ان يدعو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ ثابت نہیں۔ طواف نفسه ولاخوانه بما شاء من خيرى الدنيا کرنے والے کو چاہئے کہ وہ اپنے لئے اور اپنے بھائیوں کیلئے والآخرة (المجلد الاول ، صفحه ۴۶۹) جس طرح چاہے دنیا اور آخرت کی بہتری مانگے۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1983 All issues