Al-Risala · July 1983 · page 37

حج کا سفر

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۳، صفحہ ۳۷

حج کے مسائل جو قرآن وحدیث میں ہیں وہ اتنے کم ہیں کہ چند صفحات میں لکھے جا سکتے ہیں ۔ مگر فقہاء نے ، دوسری عبادات کی طرح حج کے بے شمار مسائل وضع کر رکھے ہیں جن کا احاطہ عام آدمی کے لئے ممکن نہیں۔ اس ” اضافہ “ کے حق میں دلیل یہ دی جاتی ہے کہ یہ حجاج کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔ مگر اس استدلال میں کوئی وزن نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ محض فقہی مسائل پڑھ کر کوئی شخص نہ نماز پڑھ سکتا اور نہ حج کر سکتا۔ یہ کام ایسا ہے جو دیکھ کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے مفصل احکام بتانے کے بجائے یہ فرمایا ۔ صلو ا كما رأيتموني اصلي (جس طرح مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو اسی طرح تم بھی نماز پڑھو)

یہی اصل طریقہ ہے ۔ رسول اللہ کو دیکھ کر صحابہ نے نماز پڑھی ۔ صحابہ کو دیکھ کر تابعین نے ۔ تابعین کو دیکھ کر تبع تابعین نے ۔ جس طرح یہ سلسلہ آج تک چلا جا رہا ہے۔ اگر لوگوں کے پاس صرف فقہ کے نام نہاد تفصیلی مسائل ہوتے تو لوگ کبھی صحیح طور پر نماز نہ پڑھ سکتے۔ امام ابوحنیفہ اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ مگر صحیح کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے ان سے کہا کہ میں نے مناسک کی ادائیگی میں پانچ غلطیاں کیں۔ پھر ایک حجام نے مجھے بتا یا: (قال وكيع : قال لى ابو حنيفه . اخطأت فى خمسة ابواب من المناسك فعلمنيها حجام. ذكره المحب الطبرى بالتفصيل)

حاجیوں میں تقریباً ۹۵ فی صد تعداد زیادہ عمر والوں کی نظر آئی۔ ان میں بہت سے ایسے تھے جو بے حد بوڑھے ہو چکے تھے ۔ حتی کہ ایسے بھی تھے جنہیں بار بار کف آتا تھا اور وہ تھوکنے پر مجبور تھے ۔ بعض لوگوں کو میں نے دیکھا کہ وہ پلاسٹک کا تھیلا لئے ہوئے ہیں اور اس کے اندر تھوک رہے ہیں۔ یہ منظر بھی نظر آیا کہ کاغذ میں تھوک کر کاغذ کو حرم میں ڈال دیا۔ اس قسم کے تمام لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اپنا حج بدل کرائیں۔ حج بدل جو موجودہ زمانہ میں مُردوں کے لئے عام ہو گیا ہے وہ شریعت میں اصلاً ایسے ہی لوگوں کے لئے ہے ۔ حدیث میں آیا ہے :

عن الفضل بن عباس ان امرأة من خثعم فضل بن عباس کہتے ہیں کہ بنو خثعم کی ایک قالت يا رسول الله ان فريضة الله على عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبادہ فی الحج ۔ ادرکت ابی شیخاً كبيراً سے کہا کہ حج بندوں کے اوپر خدا کا فریضہ ہے

‹ Previous page Next page › Contents of July 1983 All issues

Printed page