حقیقت حج
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۰
عبرت ناک
قاضی نذر الاسلام بنگلہ زبان کے مشہور شاعر تھے ۔ ٹیگور ( ۱۹۲۱ - ۱۸۶۱) کو جب نوبل انعام ملا تو نذر الاسلام نے ان کو مبارک باد کا خط بھیجا ۔ اس کے جواب میں ٹیگور نے جو خط لکھا تھا وہ ٹیگور کے مجموعۂ مکاتیب میں شامل ہے۔ اس میں ٹیگور نے نذر الاسلام کو لکھا : نوبل انعام کے اصل مستحق تم تھے ، میں نہیں ۔
نذر الاسلام نہایت پر جوش انقلابی شاعر تھے ۔ وہ آزادی کی حمایت میں اور انگریزی استعمار کے خلاف شعلہ بار نظمیں لکھا کرتے تھے ۔ اس سے نوجوانوں میں آزادی کے جذبات بھڑکتے تھے ۔ چنانچہ انگریزی حکومت نے نذر الاسلام کو گرفتار کر کے رانچی کے جیل میں قید کر دیا ۔ وہاں ان کو جس کمرہ میں رکھا گیا وہ قلم ، سیاہی اور کاغذ جیسی چیزوں سے بالکل خالی تھا۔ ان کے لئے بطہ ہر ناممکن بنا دیا گیا کہ وہ کچھ لکھ سکیں ۔
قاضی نذر الاسلام کے دماغ میں آزادی کے ترانے ابلتے تھے مگر وہ اپنے قید کے کمرہ میں کوئی ایسی چیز نہیں پاتے تھے جس سے وہ ان کو لکھ سکیں ۔ بالآخر انہوں نے یہ کیا کہ شیو بنانے کے بلیڈ سے اپنی انگلی کو زخمی کیا جس کے نتیجہ میں انگلی سے خون جاری ہو گیا ۔ اب انہوں نے اپنی انگلی کو قلم بنایا اور خون کو روشنائی اور پھر جیل کی دیواروں پر آزادی کے اشعار لکھ ڈالے ۔ دہی واقعہ ہے جس کے بارے میں جوش ملیح آبادی نے اپنا یہ شعر کہا ہے :
متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبولی ہیں انگلیاں میں نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں نے زبردست قربانیاں دی ہیں۔ مگر یہ تمام قربانیاں حقیقتاً قوم اور وطن اور سیاست کی راہ میں تھیں۔ اپنے سیاسی جذبات کے اظہار کے لئے انھوں نے اپنے خون کو روشنائی بنا ڈالا۔ اور قومی مقاصد کے حصول کے لئے انھوں نے اپنے جان و مال کو لٹا دیا۔ مگر پوری جدید تاریخ میں کوئی بھی قابل ذکر شخص نہیں ملتا جس نے دعوت کی راہ میں اپنے آپ کو ہلکان کیا ہو۔
مسلمان کا اصل مقصد اقوام عالم تک خدا کے پیغام کو پہنچانا ہے ۔ مگر یہی وہ کام ہے جس کو موجودہ زمانہ میں مسلمانوں نے سب سے زیادہ چھوڑ رکھا ہے۔ وہ سب کچھ کرتے ہیں مگر اسی ایک کام کو نہیں کرتے ۔ اس معاملہ میں ان کی بے شعوری کا یہ حال ہے کہ وہ دوسرے دوسرے کاموں میں مشغول ہوتے ہیں اور ان کو دعوت ، کا نام دیدیتے ہیں ۔ یہی واحد سب سے بڑی کوتاہی ہے جس کی بنا پر مسلمان موجودہ زمانہ میں خدا کی نصرت کے مستحق نہ ہو سکے۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1983 All issues