This appeals to me
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴۵
سروس کرنے والے لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میں نے آخرت کے بارہ میں تقریر کی۔ اسی دن ایک اور اجتماع ایک صاحب کے مکان پر ہوا۔ اس اجتماع میں میں نے اپنے حالیہ سفر ایشیا یورپ اور افریقہ) سے متعلق اپنے تاثرات اور واقعات بیان کئے ۔
۱۹ نومبر کی شام کو مسجد قدسیہ بیگم میں نماز مغرب کے بعد ایک اجتماع ہوا۔ تعلیم یافتہ افراد کی اچھی تعداد اکٹھا ہو گئی تھی۔ کچھ غیر مسلم حضرات بھی شریک تھے۔ میں نے اسلام کی تعلیمات کے موضوع پر تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی۔ بعد کو لوگوں نے غیر معمولی تاثرات کا اظہار کیا۔ بھوپال کی تقریں شاید الرسالہ میں شائع نہ ہو سکیں۔ تاہم ان سب کا ٹیپ بھوپال والوں کے پاس موجود ہے۔ تمام تقریریں ٹیپ کی مدد سے دوبارہ سنی جاسکتی ہیں۔
بھوپال کا سنجیدہ طبقہ اہتمام کے ساتھ الرسالہ کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ایک صاحب جو گورنمنٹ میں سیکرٹری کے عہدہ پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں الرسالہ کو اس لئے پسند کرتا ہوں کہ اس نے میری لڑکی کو الحاد سے بچایا ہے۔ اس خاتون نے انگریزی سے ایم اے کیا ہے اور آج کل وہ ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں وہ ایک مدت تک روسیوں کے ساتھ رہی ہیں اور روسی زبان بہت اچھی طرح جانتی ہیں۔ یہ خاتون کمیونسٹ لٹریچر پڑھ کر مذہب سے بیزار ہو گئی تھیں ۔ ان کے والدین نے ان کو اسلامی لٹریچر پڑھانے کی کوشش کی مگر انھوں نے دل چسپی نہ لی ۔ اس قسم کی کتابوں کو دیکھ وہ الگ رکھ دیتی تھیں۔ اس کے بعد ان کو الرسالہ پڑھنے کے لئے دیا گیا۔ اس سے انہیں دل چسپی ہوئی۔ اب وہ الرسالہ کو باقاعدہ طور پر پڑھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے والد سے الرسالہ کے بارے میں اپنا تاثر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ کو اپیل کرتا ہے۔
This appeals to me
۱۸ نومبر کو ایک ممتاز شخصیت کے مکان پر خصوصی نشست ہوئی۔ اعلی تعلیم یافتہ افراد شریک تھے۔ ایک صاحب نے کہا : برٹرینڈ رسل نے لکھا ہے کہ قدیم زمانہ میں ہزاروں سال تک مذہب کا دور تھا۔ مگر مذہب کے دور میں انسان کچھ ترقی نہ کر سکا۔ انسان کو جو کچھ ملا ہے سائنس کے دور میں ملا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ بات ایک تبدیلی کے ساتھ درست ہے۔ قدیم زمانہ میں غلبہ مذہب کا نہیں بلکہ مشرکانہ مذہب کا تھا۔ شرک تمام چیزوں کو معبود کا درجہ دے کر تحقیق کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ توحید کا انقلاب آیا تو اس نے چیزوں کو معبود کے مقام سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد انسان نے اشیاء کی تحقیق شروع کی، یہاں تک کہ دھیرے دھیرے وہ انقلاب آیا جس کو سائنسی انقلاب کہا جاتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1983 All issues