شری کشا بھاؤ ٹھاکرے کی تقریر
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴۴
عنوان کے مطابق میں نے "ریلیجن اینڈ کلچر" کے بارے میں تقریر کی۔ سرکاری عہدیدار اور غیر مسلم حضرات قابل لحاظ تعداد میں موجود تھے، اسی دن شام کو دار العلوم تاج المساجد کے طلبہ کے سامنے علم اور تعلیم کے موضوع پر خطاب کیا۔
۱۷؍ نومبر کی شام کو مغرب کے بعد اخبار ایاز کے دفتر میں اجتماع تھا۔ کافی بڑی تعداد جمع تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سکریٹری جناب کشا بھاؤ ٹھاکرے ( پیدائش ۱۹۲۲) بھی اجتماع میں موجود تھے۔ جن سنگھ اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے مدھیہ پردیش کے ممتاز افراد تقریباً سب کے سب جمع تھے ۔ جناب کشا بھاؤ ٹھاکرے سے میری تقریر شروع سے آخر تک غور سے سنتے رہے۔ ان سے اظہار خیال کی فرمائش کی گئی تو انھوں نے اپنی تقریر میں نہایت کھلے لفظوں میں میری تقریر کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کی تقریر کے بعض حصے ان کے اپنے الفاظ میں ٹیپ سے لے کر یہاں نقل کئے جاتے ہیں:
شری کشا بھاؤ ٹھاکرے کی تقریر
آدرنیہ مولانا صاحب، آج اس کاریہ کرم میں جو بھاشٹر ہمارے سامنے ہوا اس سے ہم کو بڑی خوشی ہوئی۔ میں اردو جانتا نہیں لیکن ہمارے ساتھی سارنگ جی صاحب الرسالہ پڑھتے ہیں اور کہتے رہتے ہیں کہ بھائی یہ تو بڑا مانسک میگزین ہے۔ اور آج اس میگزین کے سپا دک مہودے سے تفصیل سے بات سنتے کو ملی۔
واستو میں آج ساری دنیا میں ہر جگہ جھگڑے کی بات سنائی دیتی ہے۔ گھڑنراں کی بات سنائی دیتی ہے۔ پرایسے وانٹا ڈژن میں جب اس پر کار کی تقریر سننے کو ملتی ہے تو آدمی کو پر درشن ہو تا ہے ۔ آدمی کے جلے ہوئے زخم میں جب کوئی تیل لگاتا ہے تو ایک پر کار کا آنند آتا ہے، اسی پر کار کا آنند آج آیا۔ واستو میں مولانا صاحب نے جو کہا وہ تو جتنا سننے جاؤ اتنا ہی آنند آئے گا۔ اس پر کار سننے کو بہت کم ملتا ہے لیکن جتنا بھی سنو کم ہے۔ جتنا انھوں نے کہا اس میں سے تھوڑا بھی حصہ ہم اپنی زندگی میں اتار لیں تو بہت بڑا کام ہے۔ آج اس پر کار کے سنسکار دینے والے بہت کم ہیں۔ آج ہمیں اس پر کار کے ویکتیوں کا سبھاشٹر سننے کو ملا۔ بہت خوشی ہوئی، میں اس سے بہت خوش ہوں کہ مولانا صاحب نے ہمارے بیچ میں اپنا کسے بتایا میں اس کا بہت آگھاری ہوں اور میں چاہوں گا کہ ہمیں بار بار یہ بات سننے کو ملے۔
۸ نومبر کی شام کو ٹی ٹی نگر کی مسجد میں نماز مغرب کے بعد ایک اجتماع ہوا۔ اس میں زیادہ تر
‹ Previous page Next page › Contents of September 1983 All issues