Al-Risala · October 1983 · page 4

فطرت کی خلاف ورزی

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴

فطرت کی خلاف ورزی

خنزیر کا لفظ اکثر زبانوں میں برا مفہوم رکھتا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ خنزیر عام طور پر گندگی کھاتا ہے۔ اس بنا پر اس کے نام کے ساتھ گندگی کا تصور وابستہ ہو گیا۔ انگریزی میں کہتے ہیں : Pig turns man into a pig. یعنی سور (کا گوشت) آدمی کو بھی سور بنا دیتا ہے۔ وبسٹر ڈکشنری میں لفظ پگ (Pig) کا چوتھا مفہوم حسب ذیل الفاظ میں لکھا ہوا ہے۔

a person regarded as acting or looking like a pig., a greedy or a filthy person. (Clloq.)

یعنی سور جیسا آدمی، لالچی اور گندہ آدمی۔ فرانسیسی میں خنزیر کو کوشوں (couchon) کہتے ہیں۔ یہ لفظ فرانسیسی زبان میں پگ سے بھی زیادہ برے معنی رکھتا ہے۔

خنزیر کو گندہ خوراک سے بچانے کے لئے موجودہ زمانہ میں اعلیٰ قسم کے بڑے بڑے فارم بنائے گئے ہیں۔ پگ کیپنگ (Pig-keeping) اب ایک مستقل فن بن گیا ہے۔ پگ فارموں میں ان کے لئے خاص طور پر صاف ستھری غذاؤں کا انتظام کیا جاتا ہے اور دوسری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ تاہم خنزیر کے فارم مغربی دنیا میں اب تنقید کا موضوع بن رہے ہیں۔ لندن کے اخبار گار جین (۲۹ مئی ۱۹۸۳) میں دو کالم کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ــ کیا خنزیر ختم ہونے والے ہیں؟ Are pigs doomed ? مضمون نگار (Ralph Whitlock) نے دکھایا ہے کہ مغرب میں خنزیر کے جدید فارم اب دن بدن ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ خنزیر؛ مضمون نگار کے الفاظ میں انسان کا مدِّمقابل (Competitor) ہے۔ یعنی وہ وہی خوراک کھاتا ہے جو انسان کھاتا ہے۔ خنزیر نہ گھاس کھاتا ہے اور نہ گوشت۔ اس کو غلہ کی بنی ہوئی چیزیں (ڈبل روٹی وغیرہ) کھلانی پڑتی ہیں۔ مزید یہ کہ خنزیر بہت پیٹو جانور ہے۔ وہ غیر معمولی طور پر زیادہ غذا کھاتا ہے۔ چند خنزیر اگر کسی بیکری میں داخل ہو جائیں تو وہ وہاں کی تمام ڈبل روٹی اور پنیر کھا کر ختم کر دیں گے۔ موجودہ زمانہ میں خنزیر کی خوراک میں کفایت کی خاص کوشش کی جا رہی ہے۔ خنزیر کے فارموں میں کمپیوٹروں کے ذریعہ ان کی خوراک پر کنٹرول کیا جاتا ہے تاکہ وہ ضرورت سے زیادہ نہ کھا سکیں۔ مگر ان ساری کوششوں کے بعد بھی خنزیر کا یہ حال ہے کہ اس کے لاشہ میں ایک پونڈ کا اضافہ کرنے کے لئے اس کو ۵ پونڈ خوراک کھلانی پڑتی ہے،

‹ Previous page Next page › Contents of October 1983 All issues

Printed page