Al-Risala · November 1983 · page 8

بے آمیز حق

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۳، صفحہ ۸

بے آمیز حق

ایک ہے عوام کی عایت کرنا۔ اور دوسرا ہے خدا کی رعایت کرنا۔ جو تحریک عوامی جذبات کی رعایت کرے وہ بہت جلد اپنے ماحول میں عزت اور مقبولیت حاصل کرلیتی ہے۔ اس کا سفر آسانیوں کے جلو میں طے ہوتا ہے۔ دوسری تحریک وہ ہے جو خدا کی مرضی کا لحاظ کر اٹھے۔ اس کو اپنے ماحول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پہلی قسم کی تحریک میں عوام اپنے جذبات سے ہم آہنگی پا کر اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ جب کہ دوسری قسم کی تحریکیں ان کے مانوس ذہنی ڈھانچہ کے خلاف ہوتی ہیں۔ اس سے ان کے مسلمات پر زد پڑتی ہے۔ اس لئے وہ اس کو قبول کرنے پر راضی یں ہوتے۔ ان کا مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ اپنی دعوت کو ہمارے مزاج کے موافق بناؤ۔ اور داعی جب ان کے مطالبہ کو پورا نہیں کرتا تو وہ اس کے سخت ترین دشمن بن کر ان کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں۔ یہی دوسری صورت تھی جو مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیش آئی۔ آپ خالص توحید کے داعی تھے۔ مگر خالص توحید قریش کے لئے قابل قبول نہ ہوسکی۔ کیوں کہ اس سے ان کے بزرگوں پر زد پڑتی تھی۔ اس میں ان کو اپنی زندگی کا ڈھانچہ بدلنا پڑتا تھا۔ اس میں ان کو ایک ایسی چیز کی طرف اقدام کرنا تھا جس میں انہیں اپنی تمام مصالحتوں کو نظر انداز کر دینا پڑے۔ چنانچہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مطالبہ کیا کہ آپ مصلحت کا انداز اختیار کریں۔ اپنی بات کو اس انداز سے پیش کریں کہ ہماری بات سے اس کا ٹکراؤ نہ ہو ر ہود ۱۱۲، ، بنی اسرائیل ۳۷ ، یونس ۱۵)

ان حالات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بے آمیز حق کا داعی بننا مشکل ترین کام تھا۔ بشری تقاضے کے تحت یہ خیال آپ کے دل میں آسکتا تھا کہ مخاطب کے ساتھ کچھ مصلحت اور رعایت کا انداز اختیار کیا جائے ۔ مگر خدا کا حکم نہ تھا کہ ذرا بھی ان کی رعایت کی جائے۔ صرف حق کی رعایت کی جائے اور خدا کے دین کو پوری طرح بے آمیز صورت میں پیش کیا جائے ۔ یہی وہ پس منظر ہے جس میں یہ حدیث آئی ہے۔

قال ابو بکر سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم ما شيبك حضرت ابو بکر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کس قال رسول الله صلى الله عليه وسلم شيبتني هو و اخواتها چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا۔ آپ نے فرمایا: مجھ کو ہود اور اس کے مثل سورتوں نے بوڑھا کر دیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1983 All issues

Printed page