Al-Risala · November 1983 · page 16

علم کافی یں

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۳، صفحہ ۱۶

علم کافی یں

"پچاس سونے والے بہہ گئے" یہ خبر ایک مرتبہ اخبار میں چھپی۔ خبر میں ایک مقام پر بارش اور طوفان کی تفصیلات بتائی گئی تھیں اور اس میں کہا گیا تھا کہ پانی ریلوے لائن کے اوپر تک پہنچ گیا اور پچاس سونے والے بہہ گئے۔

خبر کچھ عجیب سی تھی۔ ذہن نے جاننا چاہا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ انگریزی اخبار دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اصل میں خبر تھی " پچاس سلیپر بہہ گئے۔ " یہی لفظ آر دو اخبار میں ترجمہ کی غلطی سے سونے والے بن گیا۔ سلیپر (Sleeper) کے لفظی معنی بے شک سونے والے کے بھی ہیں۔ مگر اس خبر میں ظاہر ہے کہ یہ لفظ ریلوے لائن میں استعمال ہونے والے اس لکڑی کے کندے کے لئے تھا جس کے اوپر لوہے کی پٹریاں بچھائی جاتی ہیں نہ کہ سونے والے آدمی کے لئے۔ اس قسم کی غلطیاں کتنی ہی بار آپ کے سامنے آئی ہوں گی ان غلطیوں کا سبب ہمیشہ علم کی کمی ہوتا ہے۔ اور ان سے بچنے کے لئے اتنا کافی ہے کہ آدمی علم حاصل کرلے۔ مگر غلطیوں کی ایک اور قسم اس سے زیادہ سنگین قسم ہے جس کا تعلق علم سے نہیں معرفت سے ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کے لئے صرف صاحب علم ہونا کافی نہیں بلکہ حقیقت آشنا ہونا بھی ضروری ہے۔ جو شخص معرفت کی دولت سے محروم ہو وہ محض علم کی بدولت ان غلطیوں سے مامون نہیں رہ سکتا۔

معرفت کیا چیز ہے اور علم اور معرفت میں کیا فرق ہے، یہ ایک نہایت نازک سوال ہے۔ اجمالی طور پر ہم میں سے ہر شخص اس فرق کو سمجھتا ہے، مگر تعیین تعریف کرنی ہو تو کسی ایک تعریف پر سب کا اتفاق حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ تا ہم سادہ لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ علم کا مطلب ہے جاننا اور معرفت کا مطلب ہے پہچاننا۔ معرفت علم کی روشنی ہے۔ آنکھ اور روشنی میں جو نسبت ہے وہی نسبت علم اور معرفت میں ہے۔ اگر سرے سے روشنی نہ ہو تو کچھ بھی نظر نہیں گا۔ اور اگر روشنی موجود ہو مگر کم ہو تو اسی کے بقدر کم دکھائی دے گا جتنا روشنی میں کمی ہے۔ اس اعتبار سے معرفت حاصل ہونے اور معرفت حاصل نہ ہونے کے ہزار درجے بن جاتے ہیں۔ چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔ 1- کیڑے مکوڑے (Insects) ہماری ایک جانی بوجھی حقیقت ہیں۔ یہ نہایت کثرت سے انڈے بچے کرتے ہیں اور ان کے اندر بڑھنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بھڑ کو اگر مسلسل نہ زندہ رہنے اور نشوونما پانے کا موقع ملے تو وہ شیر کی مانند جسامت حاصل

‹ Previous page Next page › Contents of November 1983 All issues

Printed page