Your freedom ends where my nose begins
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۳، صفحہ ۴۳
زمانہ میں اسلامی دعوت کے زبردست امکانات پیدا ہو گئے میںں۔ ان امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھانا وہ سب سے اہم کام ہے جس پر ہمیں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
عام عرب کتابی عربی سے ایک ہندوستانی عالم سے کم واقف ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک بار میں نے گفتگو کے دوران بالقوۃ“ کا لفظ استعمال کیا تو عرب انٹرویو ر اس کی سمجھ نہ سکا۔ اس کے بعد میں نے انگریزی لفظ Potential کہا تو وہ اس کی سمجھ میں آگیا۔
طرابلس میں بڑی تعداد میں غیر عرب مسلمان مقیم ہیں۔ ان مسلمانوں کے کئی اجتماعات ہوئے جن میں میری تقریر ہوئی لوگوں نے نہایت غور سے باتیں سنیں اور دینی جذبات کا اظہار کیا۔ میرٹھ کا فرقہ وارانہ فساد ابھی حال ہی ہوا تھا اس لئے کچھ لوگوں نے میرٹھ کے مسلمانوں کا حال پوچھا۔ میں نے کہا کہ میرٹھ کے مسلمان جس حال میں ہیں ٹھیک ہیں۔ آپ تو اپنی فکر کیجئے۔ کیونکہ ہر آدمی پر ایک روز میرٹھ گزرنے والا ہے۔ موت اور موت کے بعد قیامت ، یہ سب سے بڑا ”میرٹھ“ ہے۔ لوگ دوسروں کے ”میرٹھ کو جانتے ہیں۔ مگر اپنے ”میرٹھ کو کسی کو خبر نہیں۔ ہمارے جو رہنما بیرونی ملکوں میں جاتے ہیں اور وہاں سے کامیاب ہو کر لوٹتے ہیں وہ اکثر ملت کی بربادی کے نام پر یہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کے سامنے مسلمانوں کی مظلومیت کو بڑھا چڑھا کر بیان کریں۔ جذباتی انداز میں تقریریں کر کے لوگوں کو اکسائیں تو آپ کو کثرت سے ایسے لوگ ملیں گے جو پر جوش انداز میں آپ کا تعاون کریں۔ لیکن اگر آپ دعوت دین کے لئے لوگوں کو ابھار نا چاہیں تو ایسا معلوم ہوگا گویا آپ اسٹیچو کی بستی میں بول رہے ہیں جو نازک ترین بات پر بھی سننے اور تڑپنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
یہ صورت حال تمام عالم اسلام میں ہے۔ آپ قوم کی بربادی کے نام پر لوگوں سے بڑا بڑا تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر دین حق کی پیغام رسانی کے لئے کہتے تو ان کے اندر اس کام میں حصہ لینے کے لئے کوئی جذبہ نہیں بھڑکتا۔ قومی مصائب کے لئے پر جوش ہو نا در دین کی دعوت کے معاملہ میں بے حس بنا رہنا اسلام نہیں ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان آج جس مذہب پر قائم ہیں وہ قومی مذہب ہے نہ کہ خدائی مذہب۔ پھر قومی مذہب پر ہم کو وہ انعامات کیسے مل سکتے ہیں جو صرف خدائی مذہب اختیار کرنے پر مقدر کئے گئے ہیں۔
۳۱ دسمبر کی شام کو ایک صاحب کے گھر پر نشست ہوئی۔ تعلیم یافتہ لوگ جمع تھے۔ میں نے
‹ Previous page Next page › Contents of November 1983 All issues