Al-Risala · December 1983 · page 32

دیوار کی ضرورت

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۳، صفحہ ۳۲

حوالے نہ کر دیں ۔ مگر مادی دور میں اس قسم کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی ۔ آج اگر کوئی انسانی بھلائی کی راہ پر چلتا ہوا نظر آتا ہے تو وہ بھی دراصل پرانے مذہبی تصورات ہی کا اثر ہے۔ ورنہ جہاں تک مادی تہذیب کا تعلق ہے وہ تو انسان کو خود غرض اور غیر ذمہ دار بنانے کے سوا اور کوئی صلاحیت نہیں رکھتی ۔

اس صورت حال نے تمام دنیا کے سنجیدہ انسانوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ اب یہ حقیقت لوگوں کی سمجھ میں آنے لگی ہے کہ اصل مسئلہ انسان کا ذہن بدلنا ہے نہ کہ قانون اور معیار زندگی کو بدلنا ۔ خواہ مالک جو مادیتا، کا گڑھ ہیں وہاں بھی ایسے لوگ اٹھ رہے ہیں جو بڑی شدت کے ساتھ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہیں ۔ چنانچہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد مغربی ملکوں سے جو کتابیں شائع ہو رہی ہیں ان میں بار بار اس قسم کے فقرے دہرائے جا رہے ہیں کہ ” اگر نوع انسان اپنی خیریت چاہتی ہے تو اس کو لازماً کلچر کے ایک روحانی استحکام کی طرف پلٹنا ہوگا“۔ ”آب اخلاقی انضباط کا دوبارہ حصول، اور روحانی نظام کی طرف واپسی انسانی بقا کے لئے ناگزیر شرط کی حیثیت اختیار کر چکی ہے“۔ آج ایک نئی روحانی شیرازہ بندی کی ضرورت ہے۔ جس کے ذریعہ اخلاق اور کلچر کے درمیان وہ مرکزی تعلق بحال ہو جائے جو انسانی ارتقاء کی ہر سطح پر اور ہر دور میں موجود رہا ہے ۔ (ڈاکٹر سٹوفورڈ سن) ۔ ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کو اصل ضرورت کا احساس ہو چکا ہے مگر اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے عام طور پر جن عملی شکلوں کا ذکر کیا جاتا ہے وہ یا تو غلط ہیں یا ناقص ہیں۔

دیوار کی ضرورت

غلط شکل سے میری مراد وہ تجویزیں ہیں جو اس امید میں پیش کی جا رہی ہیں کہ محض اخلاقی اپیلوں کے ذریعہ آدمی کے اندر اس قسم کا احساس پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علم بردار وہ لوگ ہیں جو مذہب میں عقیدہ نہیں رکھتے مگر اخلاق کی ضرورت بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔ اس لئے چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا طریقہ دریافت ہو جائے کہ مذہب کی دیوار سے مدد لئے بغیر اخلاق کی چھت کھڑی ہو جائے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اسی گروہ کی ایک مثال ہیں ۔

۱۹۵۶ء کا واقعہ ہے ۔ میک گل یونیورسٹی میں سیاسیات کے استاد پروفیسر مائیکل بریچر نے ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا ۔ ”کیا آپ مختصر طور پر مجھے بتائیں گے کہ آپ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1983 All issues

Printed page