شکار کرنے والے
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۴، صفحہ ۳۴
شکار کرنے والے
کرنل جے پال نے اپنی شکاری یادداشتوں پر ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے عظیم شکار:
Great Hunt, Lt. Col. Jaipal, Carlton Press, New York 1982 جم کاربٹ (Jim Corbett) ایک شکاری تھا، وہ شیر کو گولی مار کر ہلاک کرنے سے خاص دل چسپی رکھتا تھا، تاہم اپنے اس قاتلانہ فعل کے لئے اس کے پاس ایک خوبصورت توجیبہ تھی۔ ”میں گاؤں والوں کو مردم خور شیروں سے بچانے کے لئے ان کا شکار کرتا ہوں،“ اسی طرح اکثر شکاریوں کے پاس اپنے وحشیانہ کھیل کی خوبصورت تاویلات موجود ہوتی ہیں۔ مگر کرنل جے پال کو اس قسم کی فرضی توجیحات تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے صفائی کے ساتھ اس بات کو تسلیم کر لیا ہے جس کو دوسرے لوگ صفائی کے ساتھ تسلیم نہیں کرتے۔
کرنل جے پال کے لئے گھڑیال کو مارنا ایک پسندیدہ کھیل تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ وہ منظر بڑا دلچسپ ہوتا تھا جب کہ میں گھڑیال کے پیچھے رینگ کر چلتا۔ پھر کبھی گھڑیال چھپ سے پانی میں کود پڑتا۔ اور جب اس کو گولی لگتی تو وہ عجیب طریقے سے اپنی دم پٹکتا اور اپنا منھ کھول دیتا یہ سب چیزیں مجھ کو بڑی عجیب قسم کی پر جوش مسرت دیتی تھیں۔
All this gave me quite a lot of thrills
انسان کے مزاج میں یہ بات داخل ہے کہ وہ دوسرے کی گھات میں لگے۔ وہ دوسرے کو ستانے کے منصوبے بنائے اور جب دوسرے کو ستانے میں کامیاب ہو جائے تو اپنی کامیابی پر خوشی کے قہقہے لگائے۔ یہی مزاج انسان کے امتحان کا اصل پرچہ ہے۔ جو اپنے اس مزاج سے مغلوب ہو کر اپنے بھائی کا شکار کرنے لگے وہ ذہنی ہے اور جو شخص اپنے اس مزاج پر قابو پالے اور دنیا میں اس طرح رہے کہ وہ دوسرے انسانوں کے لئے رحمت بنا ہوا ہو وہی وہ شخص ہے جس کے لئے آخرت میں جنت کے دروازے کھولے جائیں گے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 1984 All issues