نزولی تکمیل نہ کہ ارتقائی تکمیل
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۴، صفحہ ۲۷
نزولی تکمیل نہ کہ ارتقائی تکمیل
قرآن کی سورہ نمبرہ میں کہا گیا ہے کہ آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو پورا کر دیا۔ اور تمہارے اوپر اپنی نعمت تمام کر دی۔ اور تمہارے لئے میں دین اسلام پر راضی ہوگیا۔ اس آیت میں اکمال دین سے مراد علی الاطلاق دین خداوندی کی تکمیل نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے لئے ان کے دین کی تکمیل ہے۔ یہاں اکمال کا مفہوم وہی ہے جس کے لئے انگریزی میں to conclude کا لفظ بولا جاتا ہے۔ یعنی قرآن کے نام سے خدا کی جو عربی کتاب جز جز ہو کر کے اتر رہی تھی اور ۲۳ سال تک اترتی رہی، اب اس کا آخری جز را گیا اور قرآن کے نزول کی تکمیل ہو گئی۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسانیت کے ابتدائی زمانہ سے جو دین اترنا شروع ہوا، وہ ارتقائی سفر کرتے کرتے اب اپنی آخری تکمیلی صورت میں نازل کر دیا گیا ہے۔ قرآن کی اس آیت میں قرآن عربی کی نزولی تکمیل مراد ہے نہ کہ علی الاطلاق دین خداوندی کی ارتقائی تکمیل۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کی آیت (المائدہ ۳) میں الیوم اکملت لکم دین کر آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کر دیا) کے الفاظ ہیں نہ کہ الیوم اکملت الدین آج میں نے دین کو کامل کر دیا) کے الفاظ۔ آیت کے یہ الفاظ انکار کرتے ہیں کہ اس سے مطلق معنوں میں دین کا مکمل کیا جانا مراد لیا جائے۔
اللہ کی کتاب ہدایت اصلاً ایک ہی ہے جس کو قرآن میں ام الکتاب کہا گیا ہے۔ مختلف انبیاء پر جو کتا بیں اتریں وہ اسی ام الکتاب کے ایڈیشن تھے۔ ایک کتاب اور دوسری کتاب میں جو فرق ہے وہ زبان اور اسٹائل کا ہے نہ کہ ناقص اور کامل کا۔
تا ہم پیغمبر آخر الزماں کے بعد اب نجات کا ذریعہ صرف قرآن اور اسلام ہے۔ پچھلی کتابیں یا پچھلا مذہب اب کسی کے لئے نجات کا ذریعہ نہیں بن سکتے۔ اس کی وجہ صرف ایک ہے۔ اور وہ ہے محفوظ اور غیر محفوظ کا فرق۔ قرآن اپنی اصل ابتدائی حالت میں مکمل طور پر محفوظ ہے۔ جب کہ اس سے پہلے کی دوسری کتابیں اپنی اصل حالت پر محفوظ نہیں۔ قرآن اور دوسری کتابوں کا یہ فرق تاریخی طور پر ثابت شدہ ہے۔ اس میں علمی طور پر کسی قسم کے شبہ کی گنجائش نہیں۔ اب ظاہر ہے کہ خدا کی کتاب کا جو ایڈیشن محفوظ حالت میں موجود ہو وہی لوگوں کے لئے ہدایت اور نجات کا ذریعہ بنے گا نہ کہ وہ کتابیں جن میں انسانوں نے تحریف کر ڈالی ہے۔ جو اپنی اس اصل حالت پر محفوظ ہی نہیں جس پر خدا نے انہیں اتارا تھا
‹ Previous page Next page › Contents of January 1984 All issues