موافق امکانات
الرسالہ، جون ۱۹۸۴، صفحہ ۴۲
ڈاکٹر فر نشی کا نٹ چٹوپادھیائے دلاسلامی نام: محمد عزیز الدین)، ہندوستان کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو تھے ۔ وہ انیسویں صدی عیسوی کے نصف آخر میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر چھٹو پادھیائے کو حق کی تلاش ہوئی۔ اس غرض سے انھوں نے ہندی، انگریزی، جرمن، فرانسیسی وغیرہ زبانیں سیکھیں۔ انھوں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کیا۔ مگر وہ کسی پر مطمئن نہ ہو سکے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے پایا کہ یہ تمام مذاہب تاریخی معیار پر ثابت نہیں ہوتے۔ پھر کس طرح ان کی واقعیت پر یقین کیا جائے اور ان کو مستند سمجھا جائے۔
آخر میں انھوں نے اسلام کا مطالعہ کیا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسلام کی تعلیمات آج بھی اپنی اصل صورت میں پوری طرح محفوظ ہیں۔ اسلام کی شخصیات مکمل طور پر تاریخی شخصیات ہیں نہ کہ دیو مالائی شخصیات۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں نے پایا کہ پیغمبرِ اسلام کی زندگی میں کوئی چیز مبہم اور دھندلی نہیں۔ اور نہ پر اسرار یا دیو مالائی ہے، جیسا کہ مثال کے طور پر، زرتشت اور شری کرشن کے یہاں، حتی کہ بدھ اور مسیح کے یہاں ہے۔ دیگر پیغمبروں کے وجود تک کے بارہ میں اہلِ علم نے شبہ کیا ہے۔ حتی کہ انکار کیا ہے مگر جہاں تک میں جانتا ہوں ، پیغمبرِ اسلام کے بارہ میں کوئی یہ جرأت نہ کر سکا کہ ان کو توہماتی عقیدہ یا پریوں کی کہانی کہہ سکے۔
اس کے بعد ڈاکٹر فرنشیکانت چھٹو پادھیائے کہتے ہیں :
Oh, what a relief to find, after all, a truly historical Prophet to believe in. اُف ، کیسا عجیب تسکین کا سامان ہے کہ بالآخر آدمی واقعی معنوں میں ایک تاریخی پیغمبر کو پالے جس پر وہ ایمان لائے۔
یہی وہ چیز ہے جس کو قرآن میں مقام محمود ( الاسرار (۹) کہا گیا ہے۔ نبوت تاریخی ہی کا دوسرا نام نبوتِ محمودی ہے۔ پیغمبرِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کو مقامِ محمود پر کھڑا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسرے پیغمبروں کی طرح، تاریخی طور پر کوئی نا معلوم شخصیت یا غیر ثابت شدہ شخصیت نہیں ہوں گے، بلکہ آپ تمام انسانوں کے لئے پوری طرح ایک معلوم اور مسلّم شخصیت ہوں گے۔ آپ کی سیرت بھی ایک محفوظ سیرت ہوگی اور آپ کی تعلیم بھی ایک محفوظ تعلیم۔
یہ داعیانِ اسلام کے لئے موجودہ زمانہ میں بہت بڑا (Advantage) ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دعوت کے میدان میں وہ بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1984 All issues