افراد کار کی فراہمی
الرسالہ، جون ۱۹۸۴، صفحہ ۴۷
مجھ کو یقین ہے کہ اگر حیدر آباد میں ایک مکمل اسلامی مشن شروع کیا جائے جس کا مقصد اسلام کی صاف اور سادہ سچائیوں کی تبلیغ ہو اور اس کو یورپ، امریکہ اور جاپان کے لوگوں تک پہنچایا جائے تو اسلام اتنی تیز اور عظیم سطح سے نفوذ کرے گا جس کی مثال پہلی صدی ہجری کے بعد دوبارہ نہیں دیکھی گئی۔ کیا آپ لوگ اسلامی مشن کا ایک عظیم مرکز حیدر آباد (ہندوستان) میں بنائیں گے جس کی شاخیں یورپ امریکہ اور جاپان میں ہوں واضح ہو کہ حیدر آباد کا لفظ یہاں محض اتفاقی ہے۔ اس سے مراد کوئی بھی مناسب شہر ہے نہ کہ صرف حیدر آباد)
ایک سعید مسلم روح نے ۸۰ سال پہلے یہ بات کہی تھی۔ مگر بدقسمتی سے ابھی تک یہ واقعہ نہ بن سکی۔ آج سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ ایک ایسا عظیم دعوتی مرکز قائم کیا جائے جو تمام جدید وسائل سے لیس ہو۔ جہاں ہر قسم کے ضروری دعوتی اور تربیتی شعبے قائم ہوں۔ اور اسی کے ساتھ وہ ہر قسم کی سیاست اور ہر قسم کے قومی جھگڑوں سے الگ ہو کر کام کرے۔ ایک اعلیٰ دعوتی مرکز کے ساتھ اگر یہ چیزیں جمع کر دی جائیں تو یقینی ہے کہ اسلام کی وہ نئی تاریخ دوبارہ بنناشروع ہو جائے گی جس کا ہم مدت سے انتظار کر رہے ہیں مگر وہ ابھی تک ظہور میں نہ آسکی۔
نوٹ : یہ مقالہ (عربی زبان میں) الجامعۃ الاسلامیہ (مدینہ منورہ) کے قاعۃ الکبریٰ میں ۲ مارچ ۱۹۸۴ کو پڑھ کر سنایا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1984 All issues