ایک پکار
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۴، صفحہ ۴۷
ایک پکار
اسلامی مرکز کی ابتدا نومبر ۱۹۷۴ء میں ہوئی۔ ۱۹۷۶ء میں ماہنامہ رسالہ جاری ہوا۔ اور مکتبہ الرسالہ قائم ہوا۔ ان کا خاص مقصد اسلامی تعلیمات کو عصری اسلوب میں پیش کرنا ہے۔
اس مدت میں اللہ تعالیٰ نے اس مشن کو غیر معمولی کامیابی عطا فرمائی۔ الرسالہ آج سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اسلامی رسالہ ہے۔ ہماری مطبوعات سارے عالم اسلامی میں پھیل چکی ہیں۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن فروری ۱۹۸۴ء سے برابر ہرماہ نکل رہا ہے۔ مکتبہ الرسالہ کی متعدد کتابیں عربی اور دوسری زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ ایک کتاب (مذہب اور جدید چیلنج) مختلف عالمی یونی ورسٹیوں میں داخل نصاب ہے۔ دوسری کتاب (پیغمبر انقلاب) کو بین اقوامی مقابلہ سیرت میں اول انعام مل چکا ہے۔ حیدر آباد میں اسلامی مرکز کی ایک مکمل شاخ قائم ہوگئی ہے۔ وغیرہ اب ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ الرسالہ کو عربی اور ہندی زبان میں بھی شائع کیا جائے۔ اسی میں ساتھ ملک کی اہم علاقائی زبانوں میں اسلامی لٹریچر کی فراہمی، تعلیمی و تربیتی ادارہ، مکمل اسلامی لائبریری، جدید پرنٹنگ پریس اور اس طرح کے دوسرے کام اب اسلامی مرکز کی فوری ضرورت بن چکے ہیں۔ اسلامی مرکز کے کام کو باقی رکھنا اور اس کو ترقی دینا کثیر وسائل کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلے میں ہم کو آپ کے خصوصی مالی تعاون کی شدید ضرورت ہے۔
اسلامی مرکز کا مقصد دور جدید میں اسلام کا احیاء اور ملت اسلامی کی تعمیر ہے۔ یہ وقت کا اہم ترین کام ہے۔ ہم کو پوری امید ہے کہ آپ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے اور اپنے حلقہ تعارف میں بھی لوگوں کو اس کار خیر کی طرف متوجہ کریں گے۔
واضح ہو کہ اسلامی مرکز کے مختلف نوعیت کے شعبے ہیں۔ ان کے لئے عام عطیات و تعاون کے علاوہ زکوٰۃ و صدقات کی مدد کی رقمیں بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔ رقم بھیجتے ہوئے براہ کرم اس کی مدد کی صراحت فرمائیں۔ وحید الدین خاں - صدر اسلامی مرکز سی ۔ ۲۹ نظام الدین ویسٹ نئی دہلی ۱۳
‹ Previous page Next page › Contents of July 1984 All issues