دعوتِ غفلت
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۴
یہ صورتِ حال آج نہ صرف ہندوستان کے مسلمانوں پر وہ تمام دنیا کے مسلمانوں پر صادق آتی ہے۔ آج ساری دنیا کے مسلمان دوسری قوموں کے ظلم اور لوٹ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ واقعہ کہیں براہِ راست، ہو رہا ہے اور کہیں بالواسطہ۔ کہیں ان کے دشمن ان کو خود اپنی طاقت کا مزہ چکھا رہے ہیں۔ اور کہیں انھوں نے مسلمانوں کو دو طبقوں میں بانٹ دیا ہے، اور پھر ایک کے مقابلے میں دوسرے کو مدد دے کر دونوں کو ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان پر وہ وقت آ گیا ہے جس کی پیشین گوئی ابو داؤد کی ایک روایت ان الفاظ میں کی گئی تھی :
عن ثوبان قال قال رسول الله صلعم رسول الله صلعم نے فرمایا کہ وہ وقت وسلم يوشك الامم ان تداعى عليكم كما آنے والا ہے کہ قویمی تمہارے اوپر ٹوٹ پڑیں جس طرح تداعى الأكلة إلى قصعتها ۔ فقال قائل ومن کھانے والے کھانے کے پیالہ پر ٹوٹتے ہیں کسی نے کہا قلة نحن يومئذ . قال انتم كثير ولكنكم کیا اس وقت ہم تھوڑے ہوں گے۔ آپ نے فرمایا کہ غثاء كفاء السيل . وليمنزعن الله من صدور نہیں، تم بہت زیادہ ہو گے مگر اس وقت تم سیلاب کے عدوكم المهابة وليقذ فن في قلوبكم جھاگ کی مانند ہوگے۔ اللہ تمہارے دشمنوں کے سینہ الوهن ۔ قال قائل يا رسول الله وما الوهن سے تمھارا ڈر نکال دے گا اور تمھارے دلوں میں وہن (کمزوری) ڈال دے گا۔ پوچھنے والے نے پوچھا کہ وہن کیا ہے۔ آپ نے فرمایا دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا۔
قال حب الدنيا وكراهية الموت ، (مشکوة المصابیح ، باب تغیر الناس)
دعوتِ غفلت
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا دوسری قوموں کا تختۂ مشق بننا اتنا زیادہ ثابت شدہ ہے کہ اس کے بارے میں دو رائے ممکن نہیں۔ البتہ اس کے سبب کے بارے میں مسلمانوں کی دو رائیں ہیں۔ ان کی بڑی تعداد ابھی تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ یہ سب کچھ صرف دوسری قوموں کا ظلم ہے۔ چنانچہ ان کے زبان و قلم ظالموں کے خلاف احتجاج اور شکایت میں مشغول ہیں۔ مگر اس قسم کی توجیہہ قرآن کی تردید کے ہم معنی ہے۔ قرآن کے نظریۂ تاریخ کو رد کرنے کے بعد، ہی ایسی توجیہہ کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ قرآن کو مانتے ہوئے اس کو قبول کرنا کسی طرح ممکن نہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صورتِ حال دیگر قوموں کا ظلم نہیں بلکہ دیگر قوموں کے ہاتھوں خدا کی سزا ہے۔ یہ سزا (یا تنبیہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مسلمان اپنے اصل نصبی فریضہ (دعوت
‹ Previous page Next page › Contents of September 1984 All issues