غلط ذہن
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۹
(Careful planning) اس کے لئے ایک خصوصی چو گم سل بنایا گیا۔ ہر چھوٹی تفصیل پر پوری توجہ کی گئی تا کہ اس معاملے کی مکمل کامیابی کی ضمانت ہو سکے :
Attention was paid to each small detail to ensure the complete success of this challenging exercise. یہ تیاریاں کئی محاذ پر جاری تھیں۔ انڈین ائیرلائنز کے کارکنوں کی فوج سے انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار مردوں اور عورتوں کا انتخاب کیا گیا۔ جو جہاز ان ممتاز مسافروں کی سواری کے لئے استعمال کئے جانے والے تھے ان کو دوبارہ درست کیا گیا اور ان میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔ منتخب عملہ کی از سر نو تربیت کی گئی۔ ان جہازوں کو اڑانے کے لئے وہ سنیئر ہو اباز چنے گئے جن کا فلائنگ تجربہ ۲۵ ہزار گھنٹہ سے زیادہ تھا۔ بطور ریہرسل کے دہلی سے گوا اورگوا سے دہلی کے لئے دو پیشگی پروازیں کی گئی تاکہ ہر چیز کا پہلے سے علی اندازہ کیا جاسکے۔ 27 نومبر کو ان معزز مہمانوں کو دہلی واپس آکر ڈنر کھانا تھا۔ چنانچہ نہایت صحت وقت کے ساتھ انھیں دوبارہ واپس دہلی پہنچادیا گیا۔
مذکورہ بالا قسم کی مختلف تفصیلات بیان کرنے کے بعد آخر میں مضمون نگار نے اپنے مضمون کو ان الفاظ پر ختم کیا تھا :
A test, you might say, the airline passed with flying colours. یہ ایک آزمائش تھی جس میں انڈین ائیرلائنز شاندار طور پر کامیاب ہوئی۔
یہ الفاظ میں انڈین ائیرلائنز کے ایک ایسے جہاز میں پڑھ رہا تھا جو اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ لیٹ اپنی منزل کی طرف جارہا تھا۔ چو گم کانفرنس کے موقع پر اسی قسم کا اظہار دہلی کے محکمہ ٹیلی فون نے بھی کیا تھا۔ اس نے پر فخر طور پر کہا تھا کہ سر برا ہان مملکت کے لئے ٹیلیفون کا اتنا اعلیٰ انتظام تھا کہ ان میں سے کوئی شخص اگر کسی بیرونی ملک سے بات کرنا چاہتا تو صرف تین منٹ کے اندریا اس کا رابطہ مطلوبہ ملک سے قائم ہو جاتا تھا۔ حالاں کہ دہلی کے کسی عام باشندہ کے لئے اتفاقاً ہی کبھی یہ خوش قسمتی پیش آسکتی ہے کہ وہ صرف تین منٹ کے اندر ملک کے اندر ملک کے باہر ٹیلی فونی رابطہ قائم کر سکے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ چھوٹے پرچے حل کر کے امتحان پاس کرنا ہے۔ انڈین ائیر لائنز (یا محکمہ ٹیلی فون) کی جانچ کا معیار اس کی روزمرہ کی کار کردگی میں ہے نہ کہ سر براہان مملکت کے لئے وقتی سہولتیں فراہم کرنے میں۔ وقتی حسن کار کردگی اسی وقت کوئی قیمت رکھتی ہے جب کہ وہ آدمی کی عام حسن کار کردگی بن جائے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues