Al-Risala · October 1984 · page 38

غلط ذہن

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۳۸

کو تعمیری کام کرنے کا خیال صرف اس وقت آیا جب کہ انہیں کام میدان سے ہٹا دیا گیا تھا۔ را نچی میں میرے حسب ذیل پروگرام تھے :

۱۲ مئی ۱۹۸۴ شام کو نماز مغرب کے بعد آر۔ علی بلڈنگ میں ” اسلامی دعوت “ کے موضوع پر خطاب ۱۳ مئی „ صبح ۹ بجے ہوٹل سمراٹ میں ” مطالعہ قرآن کے اصول “ کے موضوع پر ائمہ اور اساتذہ کے کے سامنے ایک گفتگو۔

11بجے شہر کے مسلم اسپتال اور تعلیمی اداروں کا معائنہ۔

۳ بجے شام مولا نا ابو الکلام آزاد کی زندگی اور کار ناموں پر سیمینار کی صدارت شام کو نماز عشا کے بعد اجلاس عام کی صدارت اور تقریر۔

شام کے آخری اجلاس میں تعلیم یافتہ طبقہ اور عوام کی کافی بڑی تعداد تھی۔ مختلف لوگوں کی تقریریں ہوئیں۔ آخر میں میں نے مفصل طور پر ایک تقریر کی جس کا موضوع تھا ” ملت کی تعمیر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں “ پورا مجمع تقریر کے آخر تک نہایت سکون کے ساتھ بیٹھا رہا۔ جلسہ کے بعد ایک صاحب نے کہا ” را نچی کی تاریخ میں یہ پہلا اجتماع تھا کہ لوگ آخر تک بیٹھے تقریر سنتے رہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے یہ اٹھنا ہی نہیں چاہتے۔ را نچی سے دہلی کے لئے واپسی 14مئی ۱۹۸۴ کو فلائٹ نمبر 410 سے ہوئی۔ جہاز کے اندر انڈین ایئر لائنز کا ماہنامہ سواگت (مئی ۱۹۸۴) پڑھنے کا اتفاق ہوا اس میں ایک مضمون (Behind the Scenes) کے عنوان سے تھا۔ اس میں کامن ویلتھ ہڈس آف گورنمنٹ میٹ CHOGM کے سفر کی روداد درج تھی جو نومبر 1983 میں نئی دہلی میں ہوئی تھی اور جس میں دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت شریک ہوئے تھے۔ ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ کو انڈین ایئر لائنز کے چار خصوصی طیارے ان ۳۹ سربراہان کو دہلی سے گوالے گئے جو دنیا کی آبادی کے ایک تہائی حصہ کے نمائندہ تھے۔ جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے ایئر لائن اپنی عظیم ذمہ داری (Great responsibility) کی ادائیگی کے لئے متحرک ہوگئی۔ امپورٹڈ موٹروں کا قافلہ ٹھیک بارہ بج کر ۵ منٹ پر اہم ترین شخصیتوں (VVIP) کے ٹرمنل پر آکر کھڑا ہو گیا تاکہ اپنے ممتاز مسافروں کو ہوائی جہاز پر سوار کرائے۔ پورا عمل گھڑی کی سوئی کی صحت کے ساتھ بالکل متعین وقت پر انجام دیا گیا: It was an operation that moved with clock work precision and smooth- ness, with exact “on time”. آدھ گھنٹہ کے اندر چاروں خصوصی جہاز گوا کے ہوائی اڈہ ڈابولم (Dabolin) پر اتر گئے۔ یہ پورا آپریشن نہایت صحت اور باقاعدگی کے ساتھ ہوا۔ اس کا راز تھا کئی مہینے کی محتاط منصوبہ بندی

‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues

Printed page