Fools rush in where angels fear to tread
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۲
پاکستان بننے کے بعد وہاں نواب زادہ لیاقت علی خاں کی حکومت قائم ہوئی۔ اس وقت سید ابو الاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی نے کچھ ایسے ”تغیر پسند عناصر پالتے جن کے ساتھ مل کر وہ لیاقت علی خاں کی ”غیر اسلامیت“ کے خلاف ہنگامہ آرائی کر سکیں۔ یہ تحریک اس طرح ختم ہوئی کہ ۱۹۵۱ میں ایک شخص نے لیاقت علی خاں کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد پاکستان میں اکھڑ پچھاڑ ہوتی رہی۔ یہاں تک کہ ۱۹۵۸ میں جنرل محمد ایوب خاں بر سر اقتدار آگئے۔ اب سید ابو الاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی پاکستان پر منکشف ہوا کہ جنرل ایوب خاں کی حکومت پہلے سے بھی زیادہ بری ہے۔ یہ قاعدہ ہے کہ سماج میں ہمیشہ قائم شدہ نظام کے خلاف ناراضگی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ سید ابو الاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی کو دوبارہ کچھ تغیر پسند عناصر مل گئے اور انہوں نے جنرل محمد ایوب خاں کے خلاف ہنگامہ آرائی کی سیاست شروع کر دی یہ سیاست مختلف مراحل سے گزرتی ہوئی آخر کار اس منزل تک پہنچی کہ گیارہ سالہ اقتدار کے بعد جنرل ایوب کو تخت سے ہٹ جانا پڑا۔ اس کے بعد الیکشن ہوا جس کے نتیجہ میں ۱۹۷۱ میں ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں بر سر اقتدار آگئے۔
اب سید ابو الاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی پاکستان پر دوبارہ اس سیاسی حقیقت کا انکشاف ہوا کہ بھٹو کا دور ایوب کے دور سے بھی زیادہ برا ہے۔ چنانچہ دوبارہ انہیں اپنے سیاسی جہاد کے لئے ساتھیوں کی تلاش ہوئی جو حسب معمول بہت جلد حاصل ہو گئے۔ مسٹر بھٹو کے خلاف یہ مہم بالاخر اس شکل میں کامیاب ہوئی کہ ۱۹۷۷ میں پاکستان میں جنرل محمد ضیاءءء ءالحق کا اقتدار اقتدار قائم ہوگیا۔ اور بھٹو کو پھانسی دے دی گئی سید ابو الاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی پاکستان نے ابتداء اپنے سیاسی مقاصد کے تحت جنرل ضیا الحق کا مکمل ساتھ دیا۔ مگر تازہ ترین خبروں کے مطابق ان علم بر داران انقلاب پر دوبارہ یہ حقیقت منکشف ہوئی ہے کہ جنرل ضیا کا دور حکومت بھٹو کے دور حکومت سے بھی زیادہ برا ہے۔
پاکستان کی جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اس سلسلے میں مفصل قرار دادیں پاس کی ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سے متعلق اس کی قرار داد کا ایک حصہ حسب ذیل ہے: " جنرل محمد ضیا الحق کی حکومت اور اس کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے سکون کو جس بے تدبیری اور بے دردی سے ترو بالا کر دیا ہے اس نے پوری قوم کے ہر خیر خواہ کو سخت
‹ Previous page Next page › Contents of October 1984 All issues