حدی دی کردار
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲
حدی دی کردار
لقد ارسلنا رسلنا بالبينات وانزلنا ہم نے اپنے رسول بھیجے نشانیوں کے ساتھ اور معهم الكتاب والميزان ليقوم الناس ان کے ساتھ کتاب اور ترازو اتاری تاکہ لوگ بالقسط وانزلنا الحديد فيه باس شديد و انصاف پر قائم ہوں۔ اور ہم نے لوہا اتارا اس منافع للناس وليعلم الله من ينصره ورسله میں سخت طاقت ہے اور لوگوں کے لئے فائدہ بالغيب ان الله قوي عزيز (الحديد) ہے۔ اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون مدد کرتا ہے اللہ اور رسول کی بن دیکھے۔ بے شک اللہ قوی اور زبر دست ہے۔
موجودہ دنیا کو خدا نے اس طرح بنایا ہے کہ یہاں مادی چیزیں انسانی اخلاقیات کے لئے تمثیل کا کام کرتی ہیں۔ اوپر کی آیت میں اس سلسلہ میں دو چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایک میزان (ترازو ) اور دوسرے حدید (لوہا)
ترازو کیا کام کرتا ہے۔ ترازو تو لنے کا ذریعہ ہے۔ کسی چیز کے متعلق جاننا ہو کہ وہ وزن میں پوری ہے یا کم ہے تو اس کو ترازو میں رکھ کر تولتے ہیں۔ اس سے اس کی حالت پوری طرح معلوم ہو جاتی ہے۔ خدا کی کتاب اسی طرح انسانی اخلاقیات کے لئے ترازو ہے۔ عام تر از و چیزوں کے وزن کو بتاتا ہے اور خدا کی کتاب اعمال کے صحیح یا غلط ہونے کو ۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا رویہ موجودہ دنیا میں درست رہے تاکہ وہ آخرت کی کامیابی حاصل کرے اس کے لئے لازم ہے کہ وہ خدا کے ترازو سے اپنے قول وعمل کو تو لتارہے۔ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو وہ اگلی دنیا میں ناکام و مراد ہو کر رہ جائے گا۔
دوسری تمثیل حدید (لوہے) کی ہے۔ حدید کی معروف حیثیت کیا ہے۔ وہ قابل اعتماد شدت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ جس پل یا عمارت کو لوہے پر کھڑا کیا جائے اس کے بارہ میں پورا اعتماد رہتا ہے کہ وہ طوفانوں کے مقابلہ میں بھی پوری طرح قائم رہے گی۔ اسی قسم کے انسان خدا کے دین کی نصرت کے لئے درکار ہیں۔ خدا کے دین کی نصرت وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کے اندر حدیدی کر دار ہو ۔ جن کے قول پر پورا اعتماد کیا جاسکے۔ جو مشکل حالات میں بھی کوئی کمزوری نہ دکھائیں ، جو نفس اور شیطان کے دباؤ کے مقابلہ میں اسٹیل کی طرح بے لچک ثابت ہوں۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues