Al-Risala · November 1984 · page 28

مشن میں شرکت

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۸

انھوں نے پرچوں کو لیا اور تقریبا ایک گھنٹہ تک ان کے مضامین پڑھتے رہے۔ ان کا چہرہ بتا رہا تھا کہ وہ کسی غلطی کی نشاندہی سے اپنے آپ کو عاجز پا رہے ہیں۔ آخر میں انھوں نے جولائی 1984 کا صفحہ ۱۳ میرے سامنے کھولا جس پر ایک مضمون حسب ذیل عنوان سے شائع ہوا ہے : Sowing today, reaping tomorrow یہ اس اردو مضمون کا ترجمہ ہے جو الرساله (جنوری 1984) میں صفحہ ۳۱ پر شائع ہوا تھا۔ اس مضمون میں ایک جملہ ان الفاظ میں تھا :

" تا هم نوجوان بر لا اس بنچ پر نہیں۔ بیٹھے اور کام ہونے تک برابر کھڑے رہے۔ " الرساله انگریزی کے مذکورہ مضمون میں اس جملہ کے آخری حصہ کا ترجمہ حسب ذیل الفاظ میں چھپا ہے : He stayed standing until his work was finished. مذکورہ بزرگ نے فرمایا کہ اس جملہ میں Stay کے بجائے Remain اور Finish کی جگہ Complete کا لفظ استعمال ہونا چاہئے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ جملہ کو اپنے خیال کے مطابق درست کر کے لکھئے۔ انھوں نے اپنے قلم سے یہ الفاظ لکھے :

He remained standing until his work was completed ہر انگریزی داں جانتا ہے کہ یہ کوئی غلطی نہیں۔ یہ ایک لفظ کو ہٹا کر اس کی جگہ دوسرا ہم معنی لفظ رکھ دینا ہے۔

کسی کے خلاف بولنے کے لئے اگر آپ کے پاس مذکورہ بالا قسم کی بات کے سوا کچھ اور نہ ہو تو آپ کو چاہئے کہ چپ رہیں، نہ یہ کہ غیر ضروری طور پر بولنے لگیں۔

مشن میں شرکت

اگر آپ الرسالہ کے پیغام سے متفق ہیں اور پھر بھی آپ نے ابھی تک الرسالہ کی ایجنسی نہیں لی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اس مشن میں اپنے آپ کو شامل نہیں کیا۔ جو شخص بھی الرسالہ کے مشن سے اتفاق رکھتا ہو اس کے اتفاق کا کم سے کم تقاضا ہے کہ وہ الرسالہ کی ایجنسی لے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues

Printed page