Al-Risala · November 1984 · page 44

خبر نامه اسلامی مرکز

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۴

خبر نامه اسلامی مرکز

1۔ شیخ محمد سلیمان القائد ( ڈائر کٹر اسلامک سنٹر ، کیگالی ، افریقہ ) ۲۳ اگست ۱۹۸۴ء کو اسلامی مرکز دہلی میں آئے اور ۲۱ اگست تک یہاں مقیم رسے۔ ۔ اس دوران میں ان کے مختلف پر وگرام جاری رہے ۔ ۲۶ اگست ۱۹۸۴ء کی شام کو اسلامی مرکز میں ان کی ایک تقر ہر ہوئی ۔ انھوں نے عربی زبان میں تقریر کی جس کا فوری طور پر اردو میں ترجمہ کیا گیا ۔ شیخ محمد سلیمان القائد نے بتایا کہ افریقہ میں وہ پچھلے پانچ سال سے دعوتی کام کر رہے ہیں ۔ اس مدت میں ۲۰ ہزار آدمی ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کر چکے ہیں ۔ افریقہ کی زمین اسلامی دعوت کے لئے نہایت زرخیز ہے ۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ میں دہلی صرف اس لئے آیا ہوں کہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی صحبت سے فائدہ اٹھاؤں ۔ میں جو دعوتی کام افریقہ میں کر رہا ہوں اس کا فکری سر چشمہ مولانا وحید الدین خاں صاحب ہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں انھوں نے جو کچھ کہا وہ ان کے اصل الفاظ میں مقابل کے صفحہ پر درج ہے ۔

۲ دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز ( تغلق آباد ) ایک عظیم ادارہ ہے ۔ ہال میں اس کے تحت تقابلی مذہب (Comparative religion) کا شعبہ قائم ہوا ہے ۔ اس شعبہ کے زیر اہتمام مختلف مذاہب پر لکچروں کا پروگرام ہے ۔ اس سلسلے میں پہلا لکچر مولانا وحید الدین خاں صاحب کا ہوا ۔ مولانا موصوف نے ۴ ستمبر ۱۹۸۴ء کو اسلامک اسٹڈیز کے ہال میں اسلام کے تعارف پر ایک لکچر دیا ۔ حال کی تمام سیٹیں بھری ہوئی تھیں ۔ سامعین میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شریک تھے ۔ اس لکچر کا ٹیپ موجود ہے ۔ آئندہ کسی وقت انشاء اللہ اس کو شائع کیا جائے گا ۔

۳ اسلامی مرکز کی مطبوعات اللہ کے فضل سے ملک کی دوسری زبانوں میں منتقل ہو رہی ہیں ۔ فی الحال ” منزل کی طرف “ کا مرھی ترجمہ پونہ کے دار الاشاعت سے شائع کیا گیا ہے اور ” سچا راستہ “ اور ” دینی تعلیم “ کا تلگو ترجمہ دار الاشاعت حیدر آباد ہے ۔

۴ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا کی تیسری کل ہند کانفرنس دہلی میں ۲۶- ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو ہوئی ۔ اس سلسلہ میں موومنٹ کے دو نمائندے ۴ اکتوبر کو اسلامی مرکز میں آئے۔ ۔ انھوں نے کانفرنس کے لئے مولانا وحید الدین خاں صاحب کا پیغام ٹیپ پر لیا ۔ عام طور پر اس طرح کا پیغام تحریری شکل میں لیا جاتا ہے ۔ مگر یہ طریقہ قابل تقلید ہے کہ پیغام کو آواز اور الفاظ دونوں اعتبار سے حاصل کیا جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1984 All issues

Printed page