Al-Risala · December 1984 · page 24

The Cry of the Halidon

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۴

سے زیادہ بدھ مت کا اثر ہے جو بنیادی طور پر ایک روادار مذہب ہے۔ مزید یہ کہ تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا کا واحد ملک ہے جو نو آبادیاتی نظام کی ماتحتی سے بچاراہا۔ اس بنا پر یہاں غیر ملکی تہذیب کے خلاف نفرت اور تعصب کی وہ فضا نہیں ہے جو دوسرے ملکوں میں پائی جاتی ہے۔

ان اسباب نے تھائی لینڈ میں دعوت و تبلیغ کا میدان بہت بڑے پیمانے پر کھول دیا ہے۔ مگر اس سے صرف عیسائی مبلغین فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مسلمانوں نے ابھی تک یہاں دعوت و تبلیغ کے لئے کوئی قابل ذکر نظام نہیں بنایا۔

بینکاک سے کو الالمپور جاتے ہوئے راستہ میں انگریزی اخبار، بینکاک پوسٹ (۲۳ جولائی 1984) پڑھنے کو ملا۔ عجیب اتفاق کہ اس اخبار کے صفحہ اول کی پہلی سرخی جہاز کی تباہی (Plane crash) کی تھی۔ دو انجن کا یہ چارٹرڈ جہاز تھائی حکومت کے اعلیٰ افسروں کو لئے ہوئے اڑ رہا تھا۔ وہ ہوائی اڈہ سے صرف ۱۲ کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا کہ کنٹرول ٹاور کو اس کا پیغام ملا کہ ہمارے انجن میں خرابی آگئی ہے اور مجبوراً ہم دھان کے کھیت میں جہاز اتاررہے ہیں۔ اس کے بعد اچانک پیغام آنا بند ہو گیا۔ جہاز کھیت میں اتر رہا تھا کہ ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

ایک کسان جو اس منظر کو دیکھ رہا تھا اس نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ جہاز ڈگمگاتے ہوئے نیچے آ رہا ہے۔ اس کے بعد یکایک زور دار دھماکہ (Loud explosion) ہوا اور جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ خبر میں بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں تھائی لینڈ کے منرل ریسورسز ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر بھی شامل تھے۔ کچھ لوگ شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچائے گئے اور وہاں جا کر مر گئے۔ یہ خبر میں نے ایسی حالت میں پڑھی کہ میں خود بھی ایک جہاز میں بیٹھا ہوا فضا میں اڑ رہا تھا۔ ایسا محسوس ہوا جیسے حادثہ خود میرے ساتھ گزر رہا ہو۔ زندگی اور موت ایک دوسرے سے بالکل قریب نظر آئے۔

زمینی سواری میں کوئی خرابی آ جائے تو اس کو ٹھہر آ کر درست کیا جا سکتا ہے۔ مگر اسی طرح آپ ہوائی جہاز کو فضا میں نہیں ٹھہرا سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاز میں کوئی خرابی آنے کا مطلب ہمیشہ حادثہ ہوتا ہے، جہاز اپنے مسافروں کے لئے گویا اڑتی ہوئی قبر ہے۔ کسی کی یہ قبر فضا میں بن جاتی ہے اور کسی کو جہاز اُڑا کر تیزی سے وہاں پہنچا دیتا ہے جہاں اس کو عام قبر میں دفن کیا جا سکے۔ انسان کتنا زیادہ موت سے قریب ہے مگر وہ کتنا زیادہ اپنے آپ کو موت سے دور سمجھتا

‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues

Printed page